سری لنکا نے انڈیا سے میچ چھین لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا اور سری لنکا کے درمیان انڈیا کے شہر راجکوٹ میں ہونے والا دوسرا ایک روزہ میچ سری لنکا نے پانچ رنز سے جیت لیا ہے۔ ایک موقعہ پر لگتا تھا کہ انڈیا یہ میچ آسانی سے جیت لے گا لیکن سری لنکا کے بولروں نے جیت انڈیا کے منہ سے نکال لی۔ سری لنکا کی جیت میں اہم کردار سنگاکارا کی سنچری نے ادا کیا۔ انہوں نے ایک سو دس رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر سیہواگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں گیارہ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ سنگاکارا کے علاوہ صرف تلکے دلشن ہی ایسے بیٹسمین تھے جنہوں نے نصف سنچری بنائی۔ وہ 56 رنز بنا کر ہربھجن سنگھ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ انڈیا کی پہلی وکٹ 14 کے سکور پر گری جب اتھاپا آؤٹ ہوئے۔ 29 کے سکور پر راہول ڈراوڈ صرف پانچ رنز بنا کر مہروف کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد تندولکر اور گنگولی نے ایک عمدہ پارٹنرشپ بنائی اور سکور کو 129 تک پہنچ دیا۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ انڈیا یہ میچ جیت جائے گا۔ مگر بندارا کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں تندولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد حالات بدل ہو گئی۔ تندولکر نے 54 رنز بنائے تھے۔ تندولکر کے فوراً بعد گنگولی بھی 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
دھونی اور کارتھک کی 66 رنز کی پارٹنرشپ نے انڈیا کے میچ جیتنے کی امید بڑھائی لیکن جب کارتھک 31 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو سری لنکا مکمل طور پر کھیل میں واپس آ گیا۔ تاہم اس وقت بھی دھونی کی شکل میں میچ جیتنے کا ایک چانس موجود تھا۔ دھونی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے کرتے سکور کو فتح کے قریب لے گئے اور آخری اوور میں انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے صرف 11 رنز درکار تھے اور ابھی اسکے تین کھلاڑی باقی تھے۔ دھونی کے چوکے نے اسے اور قریب کر دیا۔ لیکن جے سوریا کی عمدہ بولنگ کی بدولت دھونی میچ کا پانسہ پلٹنے میں ناکام رہے اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کا شاندار کیچ مہروف نے لیا۔ اس طرح سری لنکا یہ میچ پانچ رنز سے جیت گیا۔ انڈیا کی ٹیم: اتھاپا، گنگولی، ڈراوڈ، تندولکر، سیہواگ، دھونی، کارتھک، ہربھجن سنگھ، انیل کمبلے، سری سانتھ اور مناف پٹیل۔ سری لنکا کی ٹیم: تھارنگا، جے سوریا، اٹاپٹو، سنگاکارا، جے وردنے، دلشن، آرنلڈ، مہروف، بندارا، ملنگا اور کولیسکارا | اسی بارے میں ’ٹیم میں انتخاب کی بنیاد کارکردگی‘ 07 January, 2007 | کھیل سری لنکا کی شاندار جیت06 January, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا31 December, 2006 | کھیل سری لنکانے نیوزی لینڈ کو ہرادیا20 October, 2006 | کھیل دھونی کے مداح آئی سی سی سے ناراض09 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||