سری لنکا کی شاندار جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آک لینڈ میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 189 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ایک روزہ مقابلوں میں رنز کے اعتبار سے نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی شکست ہے۔اس سے قبل دس سال پہلے نیوزی لینڈ کو بھارت نےایک سو چوہتر رنز سے ہرایا تھا۔ پانچ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے اب تک دو دو میچ جیتے ہیں اور پانچواں اور آخری میچ فیصلہ کن ہوگا۔ ایڈن پارک میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 262 رنز سکور کیے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے سنتھ جے سوریا نے چوالیس گیندوں میں 70 اور کمارا سنگا کارانے 79 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان سٹیفن فلیمنگ اور روز ٹیلر صفر، پیٹر فلٹن 9 ، ہمیش مارشل 3 ، ایڈمز اور مائیکل میسن ایک رن بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کریگ میکملن انیتس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے چمندا واس اور لیستھ ڈی سلوا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف سنہ انیس سو پچاسی اور چھیاسی کی ایک روزہ سیریز کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف چونسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور اس طرح یہ اس کا دوسرا کم سے کم سکور ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان فلیمنگ نے اسے ایک بری ہار سے تعبیر کیا ہے جبکہ سری لنکا کے کپتان کا کہنا ہے کہ ان کی فتح کا کریڈٹ جے سوریا اور چمندا واس کو جاتا ہے۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ منگل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ جیت گیا03 January, 2004 | کھیل بھارت نیوزی لینڈ نہیں جائے گا؟30 December, 2004 | کھیل پاکستان نیوزی لینڈ کا مقابلہ برابر09 September, 2006 | کھیل نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا31 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||