BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 January, 2004, 06:58 GMT 11:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوزی لینڈ جیت گیا
پاکستان نیوزی لینڈ
عمران فرحت اور یاسر حمید نے حالیہ ایک روزہ سیریز میں تین تین سو رنز بنائے

نیوزی لینڈ نے پہلا ایک روزہ میچ پاکستان سے چار وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ مزید تفصیل کچھ دیر بعد میں۔

اس سے قبل مشکلات کے باوجود پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں دو سو انتیس رنز بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

پاکستان کے اس نسبتاً مناسب سکور کا تمام تر کریڈٹ وکٹ کیپر معین خان کو جاتا ہے جنہوں نے میچ کے ایک مشکل مرحلے پر ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کے مدد سے اڑسٹھ گیندوں پر بہتر رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

آل راؤنڈر اظہر محمود نے دس گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست چھبیس رنز بنائے۔

آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھی سکور میں بائیس قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ وہ رن آوٹ ہوئے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب یاسر حمید سینتالیس کے مجموعی سکور پر اورام کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ پچپن کے مجموعی اسکور پر گری جب عمران فرحت چوبیس رنز بنا کر کرس کینز کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

یوسف یوحنا ساٹھ کے مجموعی سکور پر اورام کی گیند پر سٹائرس کی ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

شعیب ملک، سلیم الٰہی اور انضمام الحق کو سٹائرس نے آؤٹ کیا۔

اگرچہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو حال ہی ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلی گئی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پانچ صفر سے اور موجودہ ٹیسٹ میچوں میں ایک صفر سے شکست دی ہے لیکن کرس کینز، کریگ میکملن، سکاٹ سٹائرس اور آندرے ایڈمز کی ٹیم میں واپسی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے حوصلے یقیناً بلند ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو یقیناً اس بات کی بھی امید ہوگی کہ بیٹسمین ہمیش مارشل اپنے فارم کو برقرار رکھتے ہوئے بیٹینگ کے شعبے کو سہارا دیں گے۔

چوبیس سالہ ہمیش مارشل نے پاکستان میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں میں اکیاسی کی اوسط سے دو سو تیتالیس رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم فلیمنگ(کپتان)، کننگ، ہمیش مارشل، میکملن، سٹائرس، کرس کینز، میککولم، اورام، ایڈمز، ویٹوری اور ٹفی پر مشتمل ہے۔

دوسری طرف پاکستان کی ٹیم میں شعیب اختر زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہیں اور ٹیم انضمام الحق (کپتان)، عمران فرحت، سلیم الٰہی، یاسر حمید، یوسف یوحنا، معین خان، عبدالرزاق، شعیب ملک، محمد سمیع، شبیر احمد اور اظہر محمود پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد