نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے آخری بال پر ایک رنز کی ضرورت تھی اور کریز پر بلے بازوں کی آخری جوڑی موجود تھی۔ گیارہویں نمبر پر بیٹگ کرنے والے مائیکل میسن نے سنتھ جے سوریا کی طرف سے کیے جانے والے اننگز کےآخری اوور کی آخری بال پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ آخری اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر وہ کوئی رن لینے میں ناکام رہے تھے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ مقررہ اوورز میں سری لنکا کی ٹیم نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو چوبیس رنز بنائے۔ سری لنکا کی اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی سکور سنگا کارا کا تھا، جنہوں نے دس چوکوں کی مدد سے نواسی رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے افتتاحی بلے باز جیمز مارشل پچاس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا تھا ایک سو چھیالیس رنز پر اس کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ تاہم مارشل کے جڑواں بھائی ہمیش نے پینتیس گیندوں پر انتیس رنز بنا کر اس ڈوبتی کشتی کو پار لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے فرینکلین کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں چونتیس رنز بنائے۔ فرینکلین چھیالیس گیندوں پر پینتالیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جیت سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری پانچ میچوں سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کرائسٹ چرچ میں ہو گا۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈنےسری لنکا کو ہرایا 09 December, 2006 | کھیل آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا02 November, 2006 | کھیل پاکستان کی 51 رنز سے شکست25 October, 2006 | کھیل پاکستان نیوزی لینڈ کا مقابلہ برابر09 September, 2006 | کھیل نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا25 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||