نیوزی لینڈنےسری لنکا کو ہرایا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کو بارہ سال بعد کامیابی ملی ہے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسے ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میچ کے تیسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض ایک سوستر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیےصرف ایک سو انیس رنز کی ضرورت تھی جسے اس نے بآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی طرف سے وکٹ کیپر کماراسنگ کارا نےاچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور سو رنز بنائے۔ سنچری مکمل کرتے ہی متھیا مرلی دھرن نے پچ سے باہر نکال کر سنگ کارا کو مبارک بعد دینے کی کوشش کی جس سے وہ ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوگئے اور سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔
نیوزی لینڈ نے اس چھوٹے سکور کا تعاقب کرنے کے لیے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی اور محض تیرہ اورز میں اٹھاون رنز بناڈالے۔ لیکن اچانک ایک کے بعد ایک اس کی چار وکٹیں گر گئیں۔ بعد میں برناڈن مکلم نے باری سنبھالی اور نیوزی لینڈ کو جیت سے ہمکنار کیا۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں ایک چون اور دوسری میں ایک سو ستّر رن بناۓ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی باری میں دوسو چھ اور دوسری میں پانچ وکٹ پر ایک سو انیس رنزسکورکئے۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ کی شکست03 November, 2003 | کھیل عبدالرزاق مین آف دی میچ29 November, 2003 | کھیل سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح29 November, 2003 | کھیل نیوزی لینڈنے سیریزجیت لی 10 July, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||