BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 November, 2003, 08:43 GMT 13:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوزی لینڈ کی شکست
آسٹریلوی کھلاڑی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لیننڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ میچ بھارت کے شہر پونہ میں کھیلا گیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو اٹھاون رنز سکور کئے تھے جبکہ آسٹریلیا نے آخری اوور کی پانچویں بال پر دو سو انسٹھ رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔

لنچ کے وقفے کے بعد اب تک آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تینتالیس رنز بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے حوصلے اپنی ٹیم میں آل راؤنڈر کرس کیرنز کی واپسی سے بلند ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے میچوں میں وہ ان فٹ ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے۔

گزشتہ بدھ نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے سنیچر کے روز ممبئی میں بھارتی ٹیم کو بھی ستتر رنز سے شکست دی ہے۔ چھبیس اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں بھارت ہی کے خلاف آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں تین تین میچ کھیلیں گی اور بہتر کارکردگی دکھانے والی دو ٹیمیں اٹھارہ نومبر کو کلکتہ میں ہونے والے فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد