BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا کی ستتّر رنز سے جیت
 سیہواگ آؤٹ
سیہواگ کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی کھلاڑی مسرور ہیں

ممبئی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو سینتالیسویں اور میں آل آؤٹ کرکے ستّتر رنز سے شکست دیدی ہے۔

پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین وریندر سیہوواگ اور وی وی ایس لکشمن تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سچن ٹینڈولکر اور راہول ڈراوڈ نے اننگز کو کسی حد تک سنبھالا۔ تاہم سچن ایک عمدہ انگز کھیل کر کلارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے دس چوکوں کی مدد سے اڑسٹھ رن بنائے۔

اس کے کچھ دیر بعد ہی راہول ڈراوڈ انسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یووراج سنگھ صرف نو رن بنا کر کلارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور محمد کیف بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رہ سکے۔ انہیں بریکن نے دس رن پر آؤٹ کر دیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تینتالیس اوور میں

چار وکٹ کے نقصان پر دو سو بیاسی رن بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ڈیمیئن مارٹن نے شاندار سینچری بنائی اور آسٹریلوی اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے ایک سو انیس گیندوں کا سامنا کرکے دس چوکے اور ایک چھکا مارا۔ مائکل بیون نے بیالیس رن بنائے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم سٹار بیسٹمین میتھِو ہیڈن ظہیر خان کی گیند پر آوٹ ہوکر جلد پیولین لوٹ گئے۔ انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔

لیکن اس کے بعد گلکرسٹ نے تیزی سے اکتالیس رن بنائے۔ انہوں نے تیس گیند کا سامنا کیا اور آٹھ چوکے مارے۔ تاہم وہ ہربھجن سنگھ کی ایک گیند کو کوور کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے محمد کیف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کپتان رِکی پونٹگ اکتیس رن بنا کر آگرکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دئے گئے۔

اس کے بعد اینڈریو سائمنڈز اور ڈیمیئن مارلان کے درمیان اٹھہتر رن کی پارٹنرشپ ہوئی۔ سائمنڈز یووراج سنگھ کی گیند پر اڑتالیس رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھارت، آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے مابین سہ فریقی ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ ہے۔ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد