BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 July, 2004, 21:22 GMT 02:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوزی لینڈنے سیریزجیت لی
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ نے لارڈز میں ون ڈے جیت کرسیریز جیت لی
لارڈز میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے کرکٹ میچ میں 107 رنز سے شکست دے کر نٹ ویسٹ سیریز جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے دورے کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 266 رنز بنا کر سیریز جیت لی۔ ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 266 رنز بنائے۔ حالانکہ اس کی آخری سات وکٹیں صرف 49 رنز پر گرگئی تھیں۔ اوپنر سٹیفن فلیمنگ 67 اور ناتھن ایسٹل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ڈینیل وٹری نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 30 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کی وجہ سے چوتھے وقفے سے پہلے انہوں نے پانچ اوورز میں تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس کے بعد انہوں نے برائن لارا کو 30 پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ یہ لارا کا 239 ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔

ان کی آخری چھ وکٹیں تیزی سےگریں جن کے نقصان پر کھلاڑی صرف 33 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کے کرس ہارس نے ون ڈے میں اپنی 200 وکٹیں پوری کیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد