BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 July, 2004, 15:49 GMT 20:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیا کپ وقت پر ہوگا
News image
سری لنکا میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت کولمبو میں بدھ کو خود کش حملے کے باوجود ایشیا کرکٹ کپ پروگرام کے مطابق ہو گا۔

بدھ کو ایک خود کش حملے میں چار افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب پولیس کی حراست میں ایک عورت نے جسم سے بندھے بارود سے خودکش دھماکہ کیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ایک ترجمان رے ایلنگاکون نے بی بی سی کو بتایا کہ ایشیا کپ ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

چھ ملکی ایشیا کپ جولائی سولہ سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنے اس اعزاز کا دفاع کرے گی جو اس نے2000 ء میں ڈھاکہ میں حاصل کیا تھا۔

رے ایلنگاکون نے کہا ایشیا کپ میں حصہ لینے والی کسی بھی ٹیم کے بورڈ نے پروگرام میں تبدیلی کے لیے نہیں کہا ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ اگر کسی ٹیم نے کو زیادہ حفاظت کی درخواست کی تو بورڈ مزید سیکیورٹی مہیا کرئے گا۔

یکم اگست کو ختم ہونے اس ایشیا کپ میں انڈیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد