BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 July, 2004, 17:04 GMT 22:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ شامل
ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ شامل
ڈالمیا بھارتیہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی ہیں
2006 میں قطر میں ہونے والی ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار کرکٹ بھی شامل ہوگا۔

اس بات کا اعلان اولمپک کونسل آف ایشیا کے جنرل سکرٹری رندھیر سنگھ نے کیا۔

کرکٹ کے علاوہ شطرنج کو بھی ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار شامل کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چھ ممالک کی کرکٹ ٹیمیں اس مقابلے میں حصہ لیں گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مقابلہ سری لنکا میں 16 جولائی کو شروع ہونے والے ایشیا کپ کی طرز پر کھیلا جائےگا۔

سری لنکا میں ہونے والے مقابلے میں چار ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

رندھیر سنگھ نے بتایا کہ مقابلے کا تفصیلی پروگرام بنانے کے لئے ایشیائی کرکٹ کونسل کے سربراہ جگموہن ڈالمیا کے ساتھ بات چیت کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام ممالک اپنے بہترین کھلاڑیوں کو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بھیجیں گے۔

1998 میں ہونے والی دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔

اولمپک کھیلوں میں کرکٹ 1900 میں آخری بار کھیلا گیا تھا۔ اس مقابلے میں برطانیہ نے فرانس کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد