’ٹیم میں انتخاب کی بنیاد کارکردگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سلیکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینئر کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے سخت اقدامات کرے۔ دورۂ جنوبی افریقہ میں بھارت کو پہلے ایک روزہ سیریز میں چار صفر سے شکست ہوئی اور پھر ٹیسٹ سیریز میں پہلا میچ جیتنے کے بعد اسے اگلے دونوں میچوں میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے خدشات ہیں تاہم وہ سلیکشن کے معاملے میں مداخلت نہیں کرےگا۔ بورڈ کے سیکرٹری نرنجن شاہ نے کہا کہ ’ان چیزوں کا جائزہ لینا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ تاہم کچھ کھلاڑیوں کے حوالے سے صرف ماضی کو مدِ نظر رکھنا صحیح نہیں بلکہ حالیہ کارکردگی زیادہ اہم ہے‘۔ بھارتی میڈیا اور کرکٹ ماہرین نے بھی جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران اور بعد میں بھارت کے افتتاحی بلے باز وریندر سہواگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سہواگ چھ ٹیسٹ اننگز میں صرف 89 رن بنا سکے تھے۔ ایک روزہ میچوں میں بھی ان کا کارکردگی قابلِ دکر نہیں رہی اور ممکن ہے کہ اٹھائیس سالہ سہواگ کو ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔ کپتان راہول ڈراوڈ بھی پوری ٹیسٹ سیریز میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا سکے جبکہ سچن تندولکر کی بلے بازی میں حالیہ غیر مستقل مزاجی بھی بھارتی ٹیم کے لیے فکر کی ایک وجہ ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ تیس کھلاڑیوں اور اکیس جنوری سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب کے لیے بھارتی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہو رہا ہے۔ بھارتی کوچ کریگ چیپل نے بھی ہفتے کو بلے بازوں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائےگی۔ انہوں نے کہا ’اگر پورے دورے پر نظر ڈالی جائے تو جواب سے زیادہ سوال سامنے آتے ہیں اور کچھ لڑکوں پر یقیناً دباؤ ہوگا‘۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا فاتح06 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کا ہدف 211 رن05 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی محتاط بیٹنگ 04 January, 2007 | کھیل ڈربن میں بھارت کو شکست30 December, 2006 | کھیل جوہانسبرگ: بھارت کی تاریخی فتح18 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||