ورودرا میں انڈیا کی بیٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے شہر ورودرا میں ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھلانے کا فیصلہ کیا۔ انڈیا کا پہلا بیٹسمین ساتویں اوور میں ہی آوٹ ہو گیا جب سکور صرف 47 تھا۔ اوپنر اٹھاپا کو کرس گیل نے فرسٹ سلِپ پر کیچ کرا کے آوٹ کروایا۔ انڈیا کے کپتان راہول ڈراوڈ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور انہوں نے اوپنر سورو گنگولی کے ساتھ سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا اور بیسویں اوور کے اختتام پر انڈیا کا 127 رنز تک پہنچ گیا تھا۔ اس میچ کے لیے انڈیا نے ٹیم میں عرفان پٹھان، سورو گانگولی اور ہربھجن سنگھ کو واپس شامل کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ چندرپول ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ زخمی ڈویئن براوو کی جگہ ٹیم میں سمتھ کو شامل کیا گیا ہے اور جروم ٹیلر کی جگہ ایئن بریڈشا ٹیم میں آئے ہیں۔ | اسی بارے میں عرفان پٹھان کی ٹیم میں واپسی30 January, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز پھر ہار گئی24 January, 2007 | کھیل ناگپور میں بھارت کی جیت21 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||