BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 January, 2007, 11:11 GMT 16:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز پھر ہار گئی
سارو گنگولی
ویسٹ انڈیز کی بلے بازی بھی لڑکھڑا گئی
کٹک میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو بیس رنز سے شکست دے کر موجودہ سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بھارت کے بلے باز کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور پوری ٹیم ایک سونواسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بلے باز بھی اس وکٹ پر جم کر نہیں کھیل سکے اور مقررہ پچاس اوور سے پہلے ہی پوری ٹیم ایک سو انہتر رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی طرف سے دنیش کارتک سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے تریسٹھ رنز بنائے۔ اس کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی اور ابتدائی بلے باز نہیں چلے۔ دنیش کارتک کے علاوہ اجیت اگرکر نے بھی اہم 40 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ دیگر بلے باز کوئی خاص کھیل پیش نہ کر سکے۔

برائن لارا کےگھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے کرس گیل پہلی بار ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ڈاکٹر کے مطابق لارا شدید تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کی نسبت ون ڈے میچ میں کھیلنے سے ان کے بائیں گھٹنے کی تکلیف بڑھ جاتی ہے اور کیونکہ کرکٹ کا عالمی کپ سر پر ہے تو لارا میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر توجہ دے رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے ڈراوڈ بائیس رنز بنانے کے بعد رمیش پاؤل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گنگولی نے تیرا جبکہ تندولکر کوئی رنز نہ بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن پاؤل نے 14 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی ٹیم:

گوتھم گھمبیر، ساور گنگولی، تندولکر، راہول ڈراوڈ، کارتک، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، رمیش پور، جوگندر شرما اور دھونی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم:

کرس گیل، چندر پال، سمیوئلز، ڈی آر سمتھ، ڈی ایس سمتھ، براوو، رام دین، پاؤل، براڈ شو، ٹیلر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد