160 رنز سے فتح، سیریز بھی بھارت کی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ودودرا میں بدھ کو ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت کے تین سو اکتالیس رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 181 کے رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں ویسٹ انڈیر کو 160 رنز کی شکست کے ساتھ ساتھ سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔ میچ میں شاندار شنچری بنانے پر تندولکر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں میچ آف دی سیریز کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی سیریز میں پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل صرف دس کے مجموعی سکور پر اگرکر کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہو گئے جبکہ چندرپال ظہیر خان کی گیند پر چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمتھ تھے جن کا ایک خوبصورت کیچ یوراج سنگھ نے لیا۔ ان کا یہ کیچ عرفان پٹھان کی گیند پر نکلا تھا۔ اس کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا رن آؤٹ ہو گئے۔ برائن لارا بالنگ اینڈ پر کھڑے تھے جبکہ بیٹنگ اینڈ سے لگائی جانے والی ایک شاٹ بالر کے ہاتھوں سے لگ کر وکٹ میں جا لگی اور برائن لارا کا بلا اس وقت ہوا میں تھا۔ سمنز آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے اور وہ بھی رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سیموئل نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور انہوں نے پچپن رنز بنائے۔ انہوں نے پچپن رنز تریسٹھ گیندوں پر بنائے جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سیمویل کمبلے کی گیند پر عرفان پٹھان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل بھارت کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں مہمان ٹیم کو جیتنے کے لیئے 341 کا ہدف دیا ہے۔
تندولکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر اپنی سنچری بنائی۔ یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی اکتالیسویں سنچری تھی۔ انہوں نے صرف ستتر گیندوں پر سنچری بنائی جس میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دوسری طرف دھونی نے بیس گیندوں پر چالیس رنز بنائے جس میں تین شاندار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اکتالیسویں اوور میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی اور بھارت کی طرف سے سابق کپتان سورو گنگولی اور اٹھاپا نے اننگز کا آغاز کیا۔ بھارت کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا جب اٹھاپا، کرس گیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بھارت کے سابق اور موجودہ کپتانوں نے مل کر بھارت کے سکور کو آگے بڑھانا شروع کر دیا۔ دوسری وکٹ کی گنگولی اور ڈراوڈ کی شراکت میں بھارت نے ایک سو ایک رنز کا اضافہ کیا اور سکور کو ایک سو اڑتالیس تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر گنگولی بیاسی گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ رام دین نے حاصل کی۔ گنگولی کے آؤٹ ہوجانے کے بعد تندولکر کھیلنے آئے اور انہوں نے انتہائی تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے سکور کو دو سو چھبیس رنز تک پہنچا دیا۔ دو سو چھبیس کے سکور پر کپتان ڈراوڈ ایک سو نو گیندوں پر اٹہتر رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کی تیسری وکٹ دو سو چھیاسٹھ کے سکور پر گری۔ تندولکر کا ساتھ دینے کے لیے دھونی میدان پر آئے اس وقت بھارت کی اننگز کے سات اوور باقی تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے صرف چھ عشاریہ تین گیندوں پر گیارہ عشاریہ پانچ رنز فی اوور کی اوسط سے پچہتر رنز سکور کیئے۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز پھر ہار گئی24 January, 2007 | کھیل چنئی: ویسٹ انڈیز کی فتح27 January, 2007 | کھیل عرفان پٹھان کی ٹیم میں واپسی30 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||