BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 January, 2007, 09:36 GMT 14:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چنئی: ویسٹ انڈیز کی فتح
سیموئلز
سیموئلز نے بارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے
چنئی میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز کا مقررہ ہدف حاصل کرکے انڈیا کو تین وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

کپتان برائن لارا نے میچ کے دوران اپنی باسٹھویں نصف سنچری مکمل کی۔

ویسٹ انڈین اننگز کی خاص بات مارون سیموئلز کی شاندار اننگز رہی۔ وہ دو رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور اجیت اگرکار کی گیند پر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سیموئلز اور لارا کے درمیان سو رن سے زائد کی شراکت داری ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کو اننگز کی پہلی ہی گیند پر اس وقت نقصان اٹھانا پڑا تھا جب اوپنر کرس گیل میڈیم فاسٹ بالر اجیت اگرکار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ بھی اگرکار نے ہی حاصل کی۔ آٰؤٹ ہونے والے تیسرے ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈی سمتھ تھے جنہیں انیل کمبلے کی گیند پر ڈراوڈ نے کیچ کیا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم اڑتالیس اوور میں دو سو اڑسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔بھارت نے ابتداء میں آٹھ رن فی اوور کی اوسط سے رن بنائے تاہم بعد ازاں یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے رن ریٹ کم ہوگیا اور ٹیم مقررہ پچاس اوور بھی نہ کھیل سکی۔

بھارت کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رمیش پوار کو جیروم ٹیلر نے آؤٹ کیا جبکہ اجیت اگرکار 2 رن بنا کر کیچ ہوئے۔ دنیش کارتک آٹھ رن بنا کر براوو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ یوراج سنگھ صرف 10 رن بنا سکے۔ انہیں بھی براوو نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل راہول ڈاروڈ اور سچن تندولکر کے درمیان شاندار پارٹنر شپ ہوئی۔ ان دونوں بلے بازوں نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی۔ ڈراوڈ 57جبکہ تندولکر 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رابن اتھپا نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا

سورو گنگولی کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے رابن اتھّپا نے بھی صرف بتیس گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ وہ انتالیس گیندوں پر ستّر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے دیگر بھارتی کھلاڑیوں میں سریش رائنا 23 رن بنا کر کیچ ہوئے جبکہ گوتم گمبھیر جیروم ٹیلر کا نشانہ بنے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو نے چار، کرس گیل اور ٹیلر نے دو،دو جبکہ سیموئلز اور پاول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

بھارت کو چار میچ کی اس سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔ بھارت نے کٹک ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو بیس رنز سے جبکہ ناگپور ون ڈے میں چودہ رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت نے اس میچ کے لیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور سورو گنگولی، ہربھجن سنگھ، مہندر سنگھ دھونی اور ظہیر خان کی جگہ رابن اتھپا، یوراج سنگھ، سریش رائنا اور انیل کمبلے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم: گوتھم گھمبیر، رابن اتھّپا، سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ، دنیش کارتک، یوراج سنگھ، سریش رائنا، رمیش پوار، اجیت اگرکار، انیل کمبلے اور سریسانتھ۔

ویسٹ انڈین ٹیم: کرس گیل، روناکو مورٹن، برائن لارا، مارون سمیوئلز، لینڈل سمنز، ریاد امرت، ڈوین براوو، رام دین، پاؤل، بریڈ شا، جیروم ٹیلر۔

اسی بارے میں
ویسٹ انڈیز پھر ہار گئی
24 January, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد