دوسرے میچ میں بھارت فاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے برسٹل میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو نو رنز سے شکست دے دی ہے۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس (329) رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ پچاس اوورز کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو بیس (320) رنز بنا پایا۔ بھارت کی اننگز میں سچن تندولکر کے ننانوے رنز اور کپتان راہل ڈراوڈ کے ناقابل شکست بانوے رنز بھی شامل تھے۔ یہ تندولکر کی ایک روزہ کرکٹ میں اسیویں (80) نصف سنچری تھی۔ اگر وہ سو رنز بنا لیتے یہ ان کی بیالسیویں سنچری ہوتی۔ بھارت کی طرف سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے ابتدائی گیارہ اوورز میں چھہتر (76) رنز بنا لیے، لیکن اس موقع پر دونوں اوپننگ بیٹسمین دو مسلسل گیندوں پر پویلین سدھار گئے۔
انگلینڈ نے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور سپنر مونٹی پنیسر کی بجائے فاسٹ بالر کرس ٹریملٹ کو کھیلنے کا موقع دیا جبکہ بھارت نے اس کے برعکس رمیش پوار کی شکل میں ایک اور سپنر کو ٹیم میں جگہ دی۔ انگلینڈ کو آخری اوور میں میچ جیتنے کے لیے تیس رنز درکار تھے اور سٹورٹ براڈ نے بیس رنز بنا کر ماحول کو قدرے گرما دیا۔ سیریز اب ایک، ایک میچ سے برابر ہوگئی ہے۔ انگلینڈ نے ہیمشائر میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ ایک سو چار رنز سے جیتا تھا۔ |
اسی بارے میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی22 August, 2007 | کھیل 21 سال بعد انگلینڈ میں پہلی فتح13 August, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی دھونی کی قیادت میں07 August, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||