بھارت کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ایک سو چار رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ الیسٹر کک اور آئن بیل نے ایک روزہ کرکٹ میں پہلی دفعہ انفرادی سنچریاں بنائیں، جن کی مدد سے انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں صرف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو اٹھاسی رنز بنائے۔ کک ایک سو بائیس گیندوں پر ایک سو دو رنز بنانے کے بعد آر پی سنگھ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ بیل نے ایک سو اٹھارہ گیندوں پر ایک سو چھبیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں بھارت کی ساری ٹیم پچاسویں اوور میں ایک سو چوراسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی کپتان راہل ڈراوڈ نے ہیمشائر میں کھیلے گئے اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹاس جیت کر بعد میں کھیلنے کا فیصلہ کر کے بہت سو کو حیران کر دیا۔ بھارت نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی مضبوط بیٹنگ لائن دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ آیا انگلینڈ کی طرف سے دیا جانے والا دو سو نواسی رنز کا ہدف ناقابل حصول ہے۔
تاہم تیسرے اوور میں ہی گنگولی کے مونٹی پنیسر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور رن ریٹ بتدریج بڑھتا رہا۔ صرف کپتان ڈراوڈ اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا دھونی کے درمیان اڑسٹھ رنز کی شراکت ہوئی۔ اپریل میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی طرف سے پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے بالر اینڈریو فلنٹوف نوے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گیندیں کرائیں اور متاثر کن لائن اور لینتھ کے ساتھ میچ میں اپنے دو سپیل مکمل کیے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی حالیہ سیریز میں بھارت نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی ہے، جو انگلینڈ میں اس کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی اکیس سال بعد پہلی فتح تھی۔ | اسی بارے میں 21 سال بعد انگلینڈ میں پہلی فتح13 August, 2007 | کھیل فلنٹاف انڈیا کے لیے ٹیم میں شامل06 August, 2007 | کھیل انڈیا سات وکٹوں سے جیت گیا31 July, 2007 | کھیل کالنگوڈ انگلینڈ کے نئے کپتان22 June, 2007 | کھیل کیون پیٹرسن کا کپتانی سے انکار21 June, 2007 | کھیل انگلینڈ عالمی کرکٹ کپ سے باہر17 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||