فلنٹاف انڈیا کے لیے ٹیم میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف کو انڈیا کے خلاف سات میچوں کی سیریز کے لیے اپنی چودہ رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہیں ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فلنٹاف تین ماہ کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ اس دوران ان کے ٹخنے کا تیسرا آپریشن ہوا ہے۔ فلنٹاف کے علاوہ روی بوپارہ اور کرس ٹریملٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوناتھن ٹراٹ، مائیکل یارڈلے اور لیام پلنکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ ٹیم میں پہلے چار میچوں کے بعد اضافہ ہو سکتا ہے جس کا مطلب مائیکل وان اور اینڈریو سٹراس کی ٹیم میں واپسی ہو سکتا ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان وان ایک روزہ میچوں کے لیے کپتانی چھوڑ چکے ہیں جبکہ سٹراس اچھی فارم میں نہیں۔ سلیکٹرز کے سربراہ ڈیوڈ گریونی کا کہنا ہے کہ فلنٹاف کو ٹیم میں شمولیت کے باوجود ممکن ہے کچھ میچوں میں باہر بیٹھنا پڑے۔ فلنٹاف نے چند روز پہلے ہی دوبارہ کھیلنا شروع کیا ہے اور انہیں مزید آرام کی دوبارہ ضرورت پڑ سکتی ہے۔ | اسی بارے میں فلنٹاف پاکستان سیریز سے آؤٹ 23 July, 2006 | کھیل بھارت میں مجھ پرگولی چلی: فلنٹاف21 September, 2005 | کھیل فلنٹاف کی درجہ بندی میں بہتری09 August, 2005 | کھیل فلنٹاف دو بیٹوں کے باپ بن گئے09 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||