فلنٹاف دو بیٹوں کے باپ بن گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کرکٹ کپتان اینڈریو فلنٹاف کو انڈیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے شروع ہونے سے قبل دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوش خبری ملی ہے۔ کوری فلنٹاف کا پیدائش کے وقت وزن چھ پاونڈ چودہ آؤنس تھا اور ان کی پیدائش ڈاکٹروں کی طرف سے دی گئی تاریخ سے تیرہ دن قبل ہی ہو گئی۔ فلنٹاف ڈاکٹروں کی طرف سے دی گئی تاریخوں کے دوران تیسرا ٹیسٹ چھوڑ کر پیدائش کے وقت اپنی بیوی ریچل کے پاس آنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ تاہم جب انہیں مائیکل وان کی عدم دستیابی کے باعث انڈیا کی پوری سیریز کےدوران کپتان نامزد کر دیا گیا تو انہوں نے بچے کی پیدائش کے وقت انگلینڈ واپس آنے کا ارادہ ترک کر دیا تھا۔ فلنٹاف نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ان کا دآرومدآر صورت حال پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے وقت بیوی سے دور رہنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی ریچل بڑی سمجھ دار ہیں اور ان کے کپتان نامزد کیے جانے پر بڑی خوش ہیں۔ وان کے علاوہ انگلینڈ کے کئی اور کھلاڑی بھی زخمی ہیں اور جس کی وجہ سے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ فلنٹاف نے گزشتہ سال انگلینڈ کے روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں بڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کا تھا اور انہیں ایک قومی ہیرو کی حیثیت حاصل ہو گئی تھی۔ | اسی بارے میں محمد کیف سینچری مکمل نہ کر سکے03 March, 2006 | کھیل ناگپور: بھارت کا بھرپور جواب02 March, 2006 | کھیل جونز، ٹریسکوتھک سیریز سے باہر07 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||