BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 14:02 GMT 19:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ عالمی کرکٹ کپ سے باہر
اینڈریو ہال
اینڈریو ہال نے ایک خطرناک سپیل میں اوپر تلے انگلینڈ کے چار وکٹ حاصل کر لیے
باربیڈوس کے کنسنگٹن اوول سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دی ہے۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 19.2 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کپتان کریم سمتھ نے کیا اور وہ 58 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے ہمراہ ژاک کیلیس 17 رنز کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ڈی ویلیئرز تھے جو 42 رنز بنا کر فلنٹاف کی گیند پر نکسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مائیکل وان
مائیکل وان بہت غمگین نظر آ رہے ہیں

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہال سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 10 اوورز میں 18 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جبکہ نیل نے تین اور کیلیس اور لینگویلٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں بھی انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کی بری فارم برقرار رہی اور انہوں نے اپنا پہلا رن 20 گیندیں کھیلنے کے بعد بنایا۔ لیکن ابھی وہ 17 رنز ہی بنا پائے تھے کہ نیل نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اننگز کے شروع ہی میں اس کے پہلے تین کھلاڑی پویلین کو جا چکے تھے۔

اینڈریو سٹراس نے سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھانا شروع کیا لیکن جب سکور 111 پر پہنچا تو انہیں کیلیس نے آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے 46 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ قابلِ ذکر سکور کرنے والے کولنگوڈ اور ناٹ آؤٹ بیٹسمین بوپارہ تھے، جنہوں نے بالاترتیب 30 اور 27 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم
جنوبی افریقہ کی ٹیم خوشیاں منا رہی ہے

انگلینڈ کی طرف سے کپتان مائیکل وان اور ایئن بیل نے اوپننگ کی۔ لیکن جب سکور نو پر پہنچا تو لینگویلٹ کی گیند پر بیل آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ پرنس نے لیا۔ کپتان مائیکل وان اس اہم میچ میں بھی زیادہ رن نہ بنا سکے اور سترہ کے انفرادی سکور پر انہیں نیل نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس وقت مجموعی سکور 37 تھا۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹرسن تھے جو صرف تین رنز بنا کر نیل کی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے وہی ٹیم رکھی جو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی تھی۔

جنوبی افریقہ نے میکھایا نتینی اور رابن پیٹرسن کی جگہ کارل لینگویلٹ اور جسٹن کیمپ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم: مائیکل وان، ایئن بیل، اے سٹراس، کیون پیٹرسن، پی کولنگوڈ، اینڈریو فلنٹاف، روی بوپارا، پی نکسن، ساجد محمود، جیمی اینڈرسن، مونٹی پنیسر۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، اے بی ڈی ویلیئرز، ژاک کیلیس، اے پرنس، مارک باؤچر، جسٹن کیمپ، شان پولاک، اینڈریو ہال، ایندرے نیل، کالر لینگویلٹ۔

اینڈریو ہالاینڈریو ہال کا ہلہ
جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ: تصویروں میں
امپائرز کا کھیل
ویسٹ انڈیز میں پیچ پر امپائرز کے کھیل کے جوہر
 انگلینڈ جیت گیاانگلینڈ کی جیت
انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش تصویروں میں
ایمبروزگاتے بجاتے کرکٹرز
رچرڈسن اور ایمبروز اب بھی ’بینڈ‘ بجاتے ہیں
’شمشان گھاٹ‘
سبائنا پارک کی خاموشی اور شفیع کا اداس دل
میکگرا کا نیا ریکارڈ
ورلڈ کپ میں میکگرا کی سب سے زیادہ وکٹیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد