کینیڈا اچھے مقابلے کے بعد ہارگیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ عالمی کپ کے مقابلوں میں سینٹ لوسیا میں گروپ سی کے ایک میچ میں انگلینڈ کے 279 رنز کے جواب میں کینیڈا مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹوں کے عوض 228 رنز بنا پایا۔ کینیڈا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ ادھر انگلینڈ کے آل راؤنڈر فلنٹاف کو نظم و ضبط سے روگردانی کی بنیاد پر ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں کینیڈا کے خلاف میچ میں نہیں کھلا گیا ہے۔ فلنٹاف کے خلاف یہ اقدام جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد کچھ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ بہت زیادہ شراب پینے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ اگرچہ وہ کینیڈا کے خلاف ٹیم میں شامل نہیں ہیں لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اگلے میچ میں کھیل سکیں گے۔ انگلینڈ کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ کینیڈا کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں خود کو زندہ رکھ سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بری کارکردگی کے بعد ان کے پاس کوئی موقع نہیں بچا ہے کہ وہ اتوار کو سینٹ لوسیا میں کینیڈا جیسی قدرے کمزور ٹیم کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیں۔ انگلینڈ کے کوچ ڈنکن فلیچر کا اس بارے میں کہنا تھا: ’ ہمیں شروع ہی سے احساس ہے کہ سیمی فائنل تک جانے کے لیے ہمیں سات میچ ضرور جیتنا ہیں لیکن اب ہمارے لیے اگلے چھ میں سے چار میچ جینتا ضروری ہو گیا ہے۔صاف ظاہر ہے ہمارا ٹارگٹ مزید مشکل ہو گیا۔‘ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلیچر اتوار کے میچ کے لیے ٹیم میں کیا تبدیلیاں لاتے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ کینیا کے خلاف اپنے افتتاحی میچ میں کینیڈا کے بلے باز سپن بولنگ کا سامنا اعتماد سے نہیں کر پائے تھے، جس کا مطلب یہ ہے انگلینڈ کے مونٹی پانیسر اور جیمی ڈارلمپر اتوار کے ہیرو ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی ہم سب جانتے ہیں کہ کینیڈا کے پاس کپتان جان ڈیویسن جیسا بلے باز ہے جو ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری بنا چکے ہیں۔ان کے علاوہ جیف بارنٹ کی بیٹنگ مونٹی پانیسر اور جیمی ڈارلمپر کے لیے بھی مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم: کینیڈا کی ٹیم: |
اسی بارے میں بالنگ: رکی پونٹنگ کی بے یقینی07 March, 2007 | کھیل بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ فاتح09 March, 2007 | کھیل گیس لِیک: کرکٹرز ہوٹل سے باہر07 March, 2007 | کھیل بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||