BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 March, 2007, 10:59 GMT 15:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلوی ٹیم فیورٹ مگر۔۔۔

آسٹریلیا ورلڈکپ
اگر آسٹریلیا جیتتا ہےتو وہ دوبارہ ایک زبردست ٹیم کے طور پر سامنے آئی گی۔
ایک رو زہ کرکٹ ایک ایسا عمل ہے جس کے بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی اور یہی وجہ ہے کہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے ورلڈ کپ کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس میں طاقت کا توازن بڑی تیزی کے ساتھ پلٹ سکتا ہے۔

آسٹریلیا اب بھی فیورٹ ہوگا مگر اس کی حالیہ میچوں میں اس کی شکست پر غور دلچسپی سے خالی نہیں۔ اور یہ ٹورنامنٹ کے لیے اچھا بھی ہے کہ آسٹریلیا نے بھی ورلڈ کپ سے فوراً پہلے بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہیں ٹیم کو درپیش چند مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

جب ورلڈ کپ شروع ہوگا تو اینڈریو سائمنڈز زخمی ہونگے اور آسٹریلیا کی ٹیم کو انکی کمی شدت سے محسوس ہوگی کیونکہ وہ کھیل کا پانسہ پلٹنے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

سائمنڈز میڈیم اور سپن باؤلر ہیں اور امید یہی ہے کہ جزائرغرب الہند میں ان کے جیسے باؤلروں کی کارگردگی شاندار ہوگی۔

وہ ایک دھواں دار بیٹسمین اور بہترین فیلڈر بھی ہیں۔

ان کی جگہ شین واٹسن کو شامل کیا جائے گا۔ شین واٹسن ایک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف بالکل اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے لہذا انہیں مزید محنت کرنےکی ضرورت ہے۔

ابتداء میں ایڈم گلگرسٹ کی کمی بھی شدت سے محسوس ہوگی جبکہ دوسرا مسئلہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے چھٹے بہترین باولر بریٹ لی کا ہے جو ٹورنامنٹ سے باہر ہیں۔

ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے سٹیورٹ کلارک کی ابتدائی ٹیم سے غیرحاضری حیران کن تھی۔ تاہم شون ٹیٹ کی ٹیم میں شمولیت خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ ان کی بری کارکردگی کانٹے دار مقابلے میں پلڑا دوسری ٹیم کی طرف جھکا سکتی ہے۔

وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اگر یہ ایک کم سکور والا ٹورنامنٹ ثابت ہوتا ہے تو ان جیسا تیز گیند کرنے والا کھلاڑی اپنی غلط لائن اور لینتھ کی وجہ سے اپنی ہی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

میں ون ڈے میچ میں ان کے انتخاب کے بارے میں اب بھی بہت زیادہ احتیاط سے کام لوں گا۔

ٹیم میں اور بھی بہت سے مسائل موجود ہیں۔ میتھیو ہیڈن بھی انجری سے واپس آنے کے بعد اپنی اصل فارم میں آنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہیملنٹن میں ایک سو اکیاسی رنز بنانے کے باوجود وہ ابھی تک اپنی اصل فارم میں نہیں ہیں۔

کسی بھی ٹورنامنٹ میں فیورٹ کے طور پر حصہ لینا بہت مشکل ہوتا ہے اور وہ بھی خصوصاً ایسے وقت میں جب آپ کو سخت مشکلات کا سامنا ہو جیسا کہ آسٹریلوی ٹیم کو ہے۔

تاہم ہمیں کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ رکی پونٹنگ زبردست قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہوں نےاپنی ٹیم کے لیے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔

آسٹریلیا کے حق میں یہ بات جاتی ہے کہ اپنے گروپ کی مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کا سامنا کرنے سے پہلے دو کمزور ٹیموں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کی دوسری فیورٹ ٹیم ہے یہ میچ بڑا کانٹے دار ہوگا۔

اگر آسٹریلیا کی ٹیم اس میچ میں فتح مند ہوتی ہےتو وہ دوبارہ ایک زبردست ٹیم کے طور پر سامنے آئی گی۔

جو کہا وہ کر دکھایا
’وہ ’بولیز‘ ہیں مگر ہم مقابلہ کریں گے‘
رکی پونٹنگبلے میں کیا ہے؟
رکی پونٹنگ کے سکے چڑھے بلے کی جانچ شروع
معین خانون ڈے کون کھیلے؟
معین خان اور اظہر محمود کے ناموں پر غور؟
ورلڈ کپ کی ٹرافیعالمی کپ 2011
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی بولی دیں گے
رکی پونٹنگرکی کا بالنگ اٹیک
انگلینڈ کے خلاف پونٹنگ کی بے یقینی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد