پونٹنگ کے بلے میں کیا ہے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دی مارلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی)، جسے روایتی طور پر کرکٹ کے قوانین بنانے والا ادارہ کہا جاتا ہے، آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کے بیٹ کے متعلق تحقیق کر رہا ہے کہ آیا وہ کرکٹ کے قوانین کے مطابق ہے۔ ایم سی سی اس بات کی تحقیق کرے گا کہ آیا پونٹنگ کا سکہ چڑھا بیٹ کرکٹ کے ان قوانین کے مطابق ہے جو بیٹ کے بلیڈ کی ساخت اور اس پر چڑھے مٹیریل سے متعلق ہوتے ہیں۔ اس بات کی بھی تحقیق ہو گی کہ اس سے کرکٹ کی گیند کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ ایم سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایم سی سی نے یہ رپورٹ کرکٹ کی بین الاقوامی ادارے آئی سی سی کی درخواست پر تیار کی ہے‘۔ ’ایم سی سی اس بات کی تسلی کرنا چاہتا ہے کہ ڈیزائن کرکٹ کے قوانین کے مطابق ہے اور اس کے بعد ادارہ آئی سی سی کو اس بارے میں آگاہ کرے گا‘۔ ایم سی سی نے کہا اس نے ابھی تک بیٹ کی طاقت کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگایا ہے۔ آئی سی سی اس رپورٹ کے متعلق اگلے ماہ فیصلہ کرے گا۔ پونٹنگ کوکابورا کمپنی کا بنایا ہوا بیٹ استعمال کرتے ہیں لیکن ایم سی سی کا کہنا ہے کہ یہی کمپنی انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کئی دوسرے کھلاڑیوں کو یہ بیٹ فراہم کرتی ہے۔ پونٹنگ گیند کو زبردست ہٹ لگانے والے ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں چھپن اعشاریہ پانچ کی اوسط سے 6950 رنز بنائے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||