BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 January, 2005, 23:46 GMT 04:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کپتان رِکی پونٹنگ کی سینچری
سٹیورٹ میکگل
سٹیورٹ میکگل نے پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
آسٹریلیا کی ٹیم نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر340 رنز بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا کو 36 رن کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رِکی پونٹنگ 155 جبکہ گلکرسٹ سترہ رن پر کھیل رہے ہیں۔ اس سے پہلے مائیکل کلارک 35 رنز بنا کر دانش کنریا کی بال پر اسٹپپ آؤٹ ہوئے۔

آؤٹ ہونے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی جسٹن لینگر تھے جو تیرہ رنز بنا کر نویدالحسن رانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی میتھو ہیڈن تھے جو چھبیس رنز بنا کر دانش کنیریا کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیمیئل مارٹن 58 تھے 67 رنز بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔

اس سے پہلے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

میچ کے دوسرے روز آؤٹ ہونے والے واحد پاکستان کھلاڑی کامران اکمل تھے جو سینتالیس رنز بنا کر میگرا کی گیند پر شین وارن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد آصف صفر کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ اور یاسر حمید نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ ایک سو ترانوے پر گری اور بعد میں آنے والے کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکی۔

آسٹریلیا کی طرف سے میکگل نے پانچ اور میگرا نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی یونس خان تھے۔ وہ چھیالیس رنز بناکر میکگل کی گیند پر میگرا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان یوسف یوحنا تھے جو 8 رنز بنا کر میکگل کی گیند پر شین وارن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جو ایک سو آٹھ رنز بنا کر گلین میگرا کی گیند پر وکٹ کیپر گلکرائسٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

عاصم کمال بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور میکگل کی گیند پر کلیسپی کی ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے۔ وہ بارہ رنز بنا میکگل کی گیند پر میگرا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

دو سو اکسٹھ کے سکور پر ہی نویدالحسن اور شعیب اختر میگرا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ دانش کنیریا تین رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انضمام الحق کی غیر موجودگی میں یوسف یوحنا ہی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ عمران فرحت، محمد سمیع، شعیب ملک اور عبدالرزاق کی جگہ عاصم کمال، شاہد آفریدی، نویدالحسن اور محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

آسٹریلیا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور لہمین اور کیسپرووچ کی جگہ شین واٹسن اور سٹیورٹ میکگل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان: سلمان بٹ، یاسر حمید، یونس خان، یوسف یوحنا، عاصم کمال، شاہد آفریدی، کامران اکمل، نویدالحسن رانا، شعیب اختر، دانش کنیریا اور محمد آصف۔

آسٹریلیا: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ڈیمیئل مارٹن، مائیکل کلارک، شین واٹسن، گلکرائسٹ، شین وارن، جیسن گلیسپی، سٹیورٹ میکگِل اور گلین میگرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد