انگلینڈ آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے دو سو انسٹھ رن بنائے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف سینتالیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مائیکل وان نے سب سے زیادہ چھیاسی رن بنائے۔ انہوں نے دو وکٹیں بھی لی تھیں۔ سٹراس باون سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیمین مارٹن نے سب سے زیادہ پینسٹھ رن بنائے تھے۔ مائیکل کلارک آخری اوور میں بیالیس رن پر بولڈ ہوئے۔ انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک نے اکاسی رن بنائے تھے۔ ٹریسکوتھک نے وان کے ساتھ مل کر ایک سوچالیس رن بنائے۔ انہیں اینڈی سمنڈز نے بولڈ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے وکرم سولنکی اور مارکس ٹریسکوتھک نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ سولنکی سات کے سکور پر جلیسپی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈیرن گف نے تین، کپتان مائیکل وان نے دو اور فلنٹاف، ہارمیسن اور جائلز نے ایک ایک وکٹ لی۔ بریٹ لی اور جیلسپی کو گف نے دو مسلسل گیندوں پر بولڈ کیا لیکن وہ ہیٹ ٹرک نہیں کر سکے۔ ڈیرن لیہمن کو اڑتیس پر مائیکل وان نے بولڈ کیا۔ اگلے ہی اوور میں نئے آنے والے بیٹسمین سمنڈز رن آؤٹ ہو گئے۔ پونٹنگ انتیس رن بنا کر ایشلے جائلز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اگلی ہی گیند پر جائلز نے اپنی ہی گیند پر مارٹن کا کیچ ڈراپ کر دیا۔ گِلکرسٹ گف کی گیند پر سینتیس کے سکور پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی میتھیو ہیڈن تھے جنہیں سٹیو ہارمیسن نے آؤٹ کیا۔ ٹریسکوتھیک نے ان کا کیچ پکڑا۔ اس سے پہلے ساتویں اوور میں فلنٹاف کی گیند پر ٹریسکوتھک نے گلی میں گلکرسٹ کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیم نے آل راؤنڈر شین واٹسن کی جگہ فاسٹ بالر بریتھ لی کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ انگلینڈ: مائیکل وون (کپتان)، ٹریسکوتھک، وکرم سولنکی، سٹراس، فلنٹاف، کولنگووڈ، گیرنٹ جونز، الیکس وارف، ایشلے جائلز، ہارمیسن اور ڈیرن گف۔ آسٹریلیا: رکی پونٹنگ (کپتان)، میتھیو ہیڈن، گلکرسٹ، مارٹن، اینڈریو سِمنڈز، لیہمن، مائیکل کلارک، کیسپرووچ، جیسن گلیسپی، گلن میگراتھ اور بریٹ لی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||