BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 September, 2004, 20:17 GMT 01:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں

یوحنا
یوحنا نے پہلی بار ایک فتح ساز کھلاڑی کا کردار ادا کیا
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے اور اب اس کا مقابلہ بدھ کو روزباؤل گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

بھارت کے خلاف یہ اس کی مسلسل تیسری جیت ہے اس سے قبل اس نے ایشیا کپ اور ہالینڈ کے ٹورنامنٹ میں بھارت کو زیر کیا تھا لیکن پچھلی دو کامیابیوں کے مقابلے میں اس جیت کے لیے انضمام الحق کی ٹیم کو اتار چڑھاؤ سے گزرنا پڑا۔

کافی دنوں کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ یوسف یوحنا فتح ساز بن کر میدان سے باہر آئے اور گزشتہ چند اچھی اننگز کے باوجود ٹیم کو بیچ منحدھار میں چھوڑنے کا ازالہ کردیا۔

کریمپ پڑنے کے باوجود انہوں نے ہمت سے بیٹنگ کی اور پاکستان کو شاندار جیت سے ہمکنار کردیا جبکہ بولنگ میں رانا نویدالحسن اور شعیب اختر کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔

کہتے ہیں کہ جیت خامیوں کو چھپادیتی ہے لیکن کچھ خامیاں وہی پرانی ہیں جن کا شکار پاکستانی ٹیم رہتی ہے مثلا گھومتی ہوئی گیندوں پر بیٹسمینوں کی کمزوریاں اپنی جگہ موجود ہیں اسی طرح اعتماد سے کھیلنے والے شاہدآفریدی کا ہوش کے بجائے جوش سے کام لیتے ہوئے غیرضروری طور پر یوراج سنگھ کو وکٹ دے بیٹھنا بھی ٹیم کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا تھا۔یاسرحمید نے بھی غیرضروری طور پر ہک کرتے ہوئے وکٹ گنوائی۔

بھارتی بیٹنگ انہی ستونوں پر کھڑی ہے جو اس کی شاندار کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ایک سچن ٹنڈولکر کے نہ ہونے سے فرق صاف نظر آتا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم نے بی بی سی بات کرتے ہوئے اس جیت کو شاندار قرار دیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے بھارتی کپتان سورو گنگولی کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محدود بولنگ کے باوجود کم اسکور کا دفاع کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور پاکستان کی سات وکٹیں حاصل کرنے میں وہ کامیاب رہے۔پاکستانی بیٹسمین ایک بار پھر دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے پریشر میں نظرآئے۔

شعیب اختر کی عمدہ بولنگ کے بارے میں انتخاب عالم کہتے ہیں کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے ہر کھلاڑی عمدہ کارکردگی کی کوشش کرتا ہے شعیب اختر اور رانا نویدالحس نے بڑی عمدہ بولنگ کی جبکہ یوحنا کی بیٹنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

انتخاب عالم کا کہناہے کہ اس جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت بلند ہوا ہے لیکن ویسٹ انڈیز سے اس کا میچ آسان نہیں ہوگا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ اس وقت بہت اچھی ہے جسے قابو کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی ہونگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد