BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 September, 2004, 10:39 GMT 15:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں
ساروان
ویسٹ انڈیز کی کامیابی کا دارومدار ساروان کی بیٹنگ پرہے(فائل فوٹو)
ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اول کے گراؤنڈ پر ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ساروان نے سب سے زیادہ پچھتر رن بنائے ہیں۔ برائن لارا انچاس رن بنا کر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ چندر پال اکیاون رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے ہفتے کو ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز میں ابھی 20 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور کھیل ایک دن کے لیے کو روک دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی لانس گبز تھے جو 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رڈالف نے 46 رنز بنائے جبکہ ژاک کیلیس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جارسواکوالڈ بغیر کوئی رن بنائے اور باؤچر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان گریم سمتھ 45 رنز بنا کر گیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے ٹاس جیت کر گریم سمتھ کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور وکٹ پر نمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہرشل گبز اور گریم سمتھ نے اننگز کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ: گریم سمتھ (کپتان)، ہرشل گبز، ژاک کیلیس، جے رڈالف، ایم جارسوالڈ، مارک باؤچر (وکٹ کیپر)، شان پولاک، لانس کلوزنر، نکی بویے، سی لانگویلٹ، ایم نتینی۔

ویسٹ انڈیز: کرس گیلز، ویول ہائنڈز، رمیش ساروان، برائن لارا (کپتان)، شونارائن چندرپال، آر پاول، ڈی براوو، سی براؤن، آر ہائنڈز، بریڈشا، کولیمور۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد