BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2003, 08:44 GMT 13:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پونٹنگ کی سنچری، آسٹریلیا چار سو رنز
رِکی پونٹنگ
رِکی پونٹنگ: انیسویں ٹیسٹ سنچری

آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نےپانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سو رنز بنا لیے تھے۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر رکی پونٹنگ کا سکور ایک سو چھہتر رنز تھا۔

چائے کے وقفے تک آسٹریلیا کی ٹیم دو سو اکتالیس رن بنا چکتی تھی اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔

ہلکی بارش ہو جانے کی وجہ سے چائے کا وقفے جلدی کر دیا گیا۔

کپتان رِکی پونٹنگ نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی انیسویں ٹیسٹ سنچری بھی مکمل کر لی۔ جب پونٹنگ کا سکور صرف سترہ رنز تھا تو ان کا ایک کیچ ڈراپ ہو گیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میتھیو ہیئڈن بائیس کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جسٹن لینگر اٹھاون رنز بنا کر ایک سو پینتیس کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوئے اور ڈیمیئن مارٹن دو سوکے مجموعی سکور پر۔

چائے کے وقفے کے بعد سٹیو وا بھی دو سو باون کے سکور پر نہرا کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے تیس رن بنائے۔

بھارت کے لئے بائیں ہاتھ سے بال کرنے والے بالر اشیش نہرا نے دو وکٹ لئے ۔ نوجوان کھلاڑی عرفان پٹھان نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں میتھیو ہیئڈن کو آوٹ کر کے اپنا پہلا ٹیسٹ وکٹ حاصل کر لیا۔

بھارت کے ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ دونوں اس ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد