BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 October, 2003, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلا ٹیسٹ: یوحنا کپتان ہوں گے
یوسف یوحنا
یوحنا فِٹ ہوگئے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ سے لاہور میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم کی قیادت یوسف یوحنا کریں گے۔ انہیں کپتان انضمام الحق کے انفِٹ ہوجانے کے بعد کپتان بنایا گیا ہے۔

فاسٹ بالر شعیب اختر کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاوید میاں داد اور انضمام الحق
انضمام الحق انفِٹ ہیں

انضمام الحق جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انفِٹ ہونے کی وجہ سے تیسرا اور چوتھا میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ جبکہ آخری اور پانچویں میچ میں کھیلتے ہوئے بھی انہیں دقت محسوس ہو رہی تھی۔ پاکستان یہ سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں سے ہار گیا تھا۔

سولہ رکنی ٹیم میں شامل عاصم کمال صرف ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ابھی ٹیسٹ کیپ نہیں ملی ہے۔

ٹیم میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کو ڈھائی سال بعد پھر شامل کیا گیا ہے۔ راشد لطیف نے ذاتی وجوہ کی بنا پر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شمولیت سے معذوری ظاہر کی تھی۔

بیٹسمین یونس خان کو فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ اوپنر بیٹسمین توفیق عمر کو شامل کیا گیا ہے۔ توفیق عمر بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم اور جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ عبدالرزاق کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

لیگ سپینر مشتاق احمد کو بھی سولہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر عمر گل سٹینڈ بائے ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

یوسف یوحنا (کپتان)، شعیب اختر (نائب کپتان)، توفیق عمر، عمران فرحت، یاسر حمید، عاصم کمال، معین خان، شعیب ملک، محمد سمیع، دانش کنیریا، شبّیر احمد، سلمان بٹ، فیصل اقبال، مشتاق احمد (شرکت فٹنس سے مشروط)، کامران اکمل، اور مصباح الحق۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد