| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک ہند جونیئر کرکٹ
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی طرف سے پیش کی گئی تین تجاویز منظور کر لی ہیں۔ یہ تجاویز پاکستان، سری لنکا اور ہندوستان کی کرکٹ اکیڈمیوں کی درمیان سری لنکا میں کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سریز میں شرکت، پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جونیئر ٹیموں کے درمیان پاکستان میں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شرکت اور پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی اے ٹیموں کے درمیان سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں شرکت شامل ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت نے پاکستان کی اس سال اکتوبر میں ہندوستان میں ہونے والے ایفرو-ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی منظوری بھی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی پاکستان کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |