| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش:ستتر پرچارآؤٹ
اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو پچھتر کے اسکور پر ہوگئی۔ اس طرح بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں پاکستان پر ایک سو تراسی رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ محمد رفیق نے چھتیس رنز دیکر پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ خالد محمود نے سینتیس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تو لنچ سے پہلے ہی دوسو اکیاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گزشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم دو سو اڑتالیس رنز پر کھیل رہی تھی اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس طرح جمعرات کی صبح جب کھیل شروع ہوا تو بنگلہ دیش کے باقی چار کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف تینتیس رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ بنگلہ دیش کے لئے حبیب البشر نے سب سے زیادہ بہتّر رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر جاوید عمر رہے جہنوں نے اڑتیس رنز بنائے۔ آخری تین کھلاڑیوں کو شبیر احمد نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے چوہتر رنز دیئے۔ عمر گل پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کامیاب بالر رہے۔ انہوں نے چھیاسی رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ثقلین مشتاق اور یاسر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوگیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے اکیس، سلمان بٹ نے بارہ، یونس خان چونتیس، فرحان عادل پچیس، راشد لطیف پانچ، ثقلین مشتاق نو، اور عمر گل نے پانچ رنز بنائے۔ یاسر حمید پاکستان کے سب کامیاب بیٹسمین رہے۔ انہوں نے انتالیس رنز بنائے۔ پاکستان کے سب سے سینیئر کھلاڑیوں میں سے ایک انضمام الحق اس مرتبہ بھی ناکام رہے۔ وہ صرف دس رنز بنا پائے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |