بالنگ: رکی پونٹنگ کی بے یقینی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منگل کو زمبابوے سے جیتنے کے باوجود آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ انگلینڈ کے خلاف جمعہ کو وارم اپ میچ کے لیے اپنے بالنگ اٹیک کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہیں۔ آسٹریلیا نے زمبابوے کو ایک سو چھ رن سے ہرایا تھا لیکن پچاس اوور کے اس میچ میں رکی پونٹنگ نے آٹھ بالر استعمال کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو یہ پتہ نہ ہو کہ آپ کی ٹیم کے بہترین گیارہ کھلاڑی کون سے ہیں تو آپ چھ یا سات بالر استعمال کریں گے اور ہر بالر کو سات یا آٹھ اوور دیں گے۔ پونٹنگ کا کہنا ہے ’ہم نے ایک جیت حاصل کر لی ہے اور توقع ہے کہ جمعہ کو ایک اور حاصل کر لیں گے‘۔ عالمی کرکٹ کپ کے لیے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو اپنے کھلاڑیوں کے زخمی اور غیر دستیاب ہونے کی وجہ سے زمبابوے پر فتح سے قبل پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کو فاسٹ بالر بریٹ لی کے بغیر کھیلنا پڑا جب کہ آل راؤنڈر انڈریو سائمنڈز اور اوپنر میتھیو ہائیڈن زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچوں میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ خود پونٹنگ کو بھی کمر میں تکلیف کی شکایت ہے اور ڈایمئن مارٹن بھی ایشز کی حالیہ سیریز کے وسط میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ گلین میگرا اور نیتھین بریکن بالکل فٹ ہیں اور بالنگ اٹیک کے لیے آسٹریلیا کا اولین انتخاب ہوں گے لیکن دیگر بالنگ اٹیک کے بارے میں آسٹریلیا کو بڑے فیصلے کرنے پڑیں گے۔ | اسی بارے میں پونٹنگ سنچریوں کی دوڑ میں03 December, 2006 | کھیل ایشیز: رِکی پونٹنگ کی سینچری23 November, 2006 | کھیل پونٹنگ چار شعبوں میں نامزد22 October, 2006 | کھیل پونٹنگ کارروائی سے بچ گئے23 September, 2006 | کھیل ڈربن: پونٹنگ اور ہیڈن کی سنچریاں27 March, 2006 | کھیل پونٹنگ: سربریڈمین کا ریکارڈ برابر24 March, 2006 | کھیل پونٹنگ درجہ بندی میں سرفہرست13 March, 2006 | کھیل ون ڈے رولزختم کریں: پونٹنگ08 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||