ایشیز: رِکی پونٹنگ کی سینچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برسبین میں ہونے والے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 346 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی اننگز کا خاص بات کپتان رِکی پونٹنگ کی شاندار سینچری ہے جو انہوں نے پندرہ چوکوں کی مدد سے مکمل کی ہے۔جب پہلے دن کا کھیک ختم ہوا تو وہ 137 رنز پر کھیل رہے تھے۔ یہ پونٹنگ کی ٹیسٹ کرکٹ میں بتیسویں سینچری ہے۔ سیریز کے اس پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے جسٹن لینگر اور میتھیو ہیڈن نے اننگز کا آغاز کیااور سکور 79 تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب میتھیو ہیڈن 21 رنز بنا کر اینڈریو فلنٹاف کی گیند پر کولنگوڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد جسٹن لینگر کا ساتھ دینے کے لیے کپتان رِکی پونٹنگ میدان میں اترے اور انہوں نے سکور کو 141 تک پہنچا دیا۔ اسی سکور پر جسٹن لینگر 82 رنز بنا کر فلنٹاف کی گیند پر پیٹرسن کی ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان پونٹنگ کا ساتھ دینے کے لیے ڈیمیئل مارٹن میدان میں آئے ہیں اور دونوں نے مل کر سکور 198 تک پہنچا دیا۔ اسی سکور پر ڈیمیئل مارٹن 29 رنز بنا کر ایشلے جائلز کی گیند پر کولنگوڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ آسٹریلیا: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رِکی پونٹنگ، ڈیمیئل مارٹن، مائیکل ہسی، مائیکل کلارک، گلکرسٹ، شین وارن، بریٹ لی، کلارک اور گلین میگرا۔ انگلینڈ: اینڈریو سٹراس، الیسٹر کُک، این بیل، پال کولنگوڈ، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، گیرنٹ جونز، ایشلے جائلز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن اور جیمز اینڈرسن۔ | اسی بارے میں 18 سال بعد: ایشز ٹرافی انگلینڈ آگئی13 September, 2005 | کھیل شین وارن بی بی سی ایورڈ کیلے نامزد11 December, 2005 | کھیل فلنٹوف کے لیے بی بی سی کا ایوارڈ12 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||