BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 March, 2006, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈربن: پونٹنگ اور ہیڈن کی سنچریاں
پونٹنگ
پونٹنگ نے اپنے کیرئر کی تیسویں سنچری مکمل کی
ڈربن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیئے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 410 رن کا ہدف فراہم کیا ہے اور جنوبی افریقہ نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر انتیس رن بنائے ہیں اور اس کی دس وکٹیں باقی ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان سمتھ اور ڈی ویلیئرز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور جب امپائروں نے کم روشنی کے وجہ سے کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا تو سمتھ دس اور ڈیویلیرز سترہ رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان نے تین سو سات رن چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا اور یوں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ پر چار سو نو رن کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

ڈربن ٹیسٹ میں رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہے۔ چوتھے دن جب آسٹریلیا نے ایک سو پچیس رن ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو پونٹنگ اور ہیڈن نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو بنا کسی مزید نقصان کے250 رن تک پہنچا دیا۔

میتھیو ہیڈن 102 رن بنا کر آؤٹ ہوئے

اس موقع پر میتھیو ہیڈن سنچری مکمل کرنے کے بعد 102 کے انفرادی سکور پر نٹنی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ہیڈن کی پویلین واپسی کے بعد پونٹنگ نے مارٹن کے ہمراہ ٹیم کے سکور میں اضافہ کرنا شروع کیا اور جب آسٹریلیا کا مجموعی سکور 278 پر پہنچا تو پونٹنگ شان پولاک کی گیند پر نکی بوئے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے 116 رن بنائے۔

یہ آسٹریلوی کپتان کی میچ میں لگاتار دوسری سنچری تھی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 103 رن بنائے تھے۔ پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں دو سو ایک رن کا اضافہ کیا۔

پونٹنگ کے آؤٹ ہونے کے بعدگلکرسٹ نے نوگیندوں پر چوبیس رن کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ان کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

آسٹریلیا نے اپنے پہلی اننگز میں 369 رن بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 267 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے لیئے رکی پونٹنگ جبکہ جنوبی افریقہ کے لیئے ژاک کیلس نے سنچریاں بنائی تھیں۔

اسی بارے میں
کالس کی عمدہ بیٹنگ
25 March, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد