بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کرکٹ کپ سے پہلے جمعہ کو کھیلے جانے والے وارم اپ میچوں میں بھارت نے میزبان ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا ہے۔ وارم اپ کے میچوں کے آخری مرحلے میں کھیلنے جانے والے ان مقابلوں میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ کے علاوہ باقی تمام میچوں میں زیادہ سکور نہیں بن سکا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ مکمل طور پر یک طرفہ رہا اور بھارت نے یہ میچ باآسانی نو وکٹوں سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچیس اعشاریہ پانچ گیندوں پر پچاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور ان کی ووکٹیں تواتر سے گرتی رہیں۔ بھارت کی طرف سے مناف پٹیل اور عرفان پٹھان نے شاندار بالنگ کی۔ مناف نے چھ اوور میں دس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عرفان پٹھان نے چھ اوور میں پچیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی اننگز میں ان کے جارحانہ بلے باز وریندر سہواگ ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد کارتک اور اتھاپا نے مل کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا اور ان کا مزید کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ ایک اور وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے اڑتالیس اعشاریہ تین اوور میں ایک سو ستانوے رنز بنائے۔ انگلیڈ کی اننگز کی خاص بات کپتان مائیکل وان اور ائین بیل کی اننگز تھیں۔ مائیکل وان نے باسٹھ اور بیل نے چھپن رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ سکور پانچ ووکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے گلکرسٹ نے بہتر اور شین واسٹن نے باون رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے لیے دو سو پچاسی کا ہدف مقرر کیا۔ سری لنکا کی ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم دو سو سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی اننگز میں ترنگا نے ایک سو چھ رنز بنائے لیکن ان کی اننگز کے باوجود سری لنکا یہ میچ نہ جیت سکا۔ | اسی بارے میں آسٹریلوی ٹیم فیورٹ مگر۔۔۔08 March, 2007 | کھیل پاکستان کی ٹیم ’ناقابل بھروسہ‘08 March, 2007 | کھیل ورلڈ کپ: کس نے کیا کیا؟08 March, 2007 | کھیل پاکستان ۔ بڑوں کے بغیر ’بڑی‘ ٹیم07 March, 2007 | کھیل بھارت، ورلڈ کپ کےلیے فیورٹ09 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||