BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 March, 2007, 12:33 GMT 17:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ۔ بڑوں کے بغیر ’بڑی‘ ٹیم

کپتان انضمام الحق
پاکستان کی ٹیم کے پاس انضمام، یوسف اور اونس جیسے بیٹسمین موجود ہیں
یہ بالکل واضح ہے کہ پاکستان کے تین بہترین بولروں کی ٹیم میں غیر موجودگی ٹیم کے لیے ایک بڑے دھچکے سے کم نہیں ہے۔

شعیب اور آصف کے بارے میں تو یہ شکوک و شبہات ہیں کہ کہیں وہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے تو ٹیم سے باہر نہیں ہیں۔ ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ گزشتہ ستمبر کو انہوں نے ممنوعہ دوا نینڈرولین کا استعمال کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لازمی ڈرگ ٹیسٹ سے کچھ روز پہلے ان کے ٹیم سے باہر کیے جانے سے کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے ایک اعلان کیا تھا۔ اور وہ یہ تھا کہ وہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کرواتا رہے گا۔

شعیب اور آصف کے متبادل کھلاڑی اظہر محمود اور محمد سمیع تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن تیسرے کھلاڑی یاسر عرفات نسبتاً نئے ہیں۔

عمر گل کی لائن اینڈ لینگتھ بہتر ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کی سست وکٹوں پر بہتر گیند کر سکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے سپیشلسٹ سپنر دانش کنیریا ہیں جن میں صلاحیت ہے کہ بیٹسمینوں کو پریشان کر سکیں۔

کیریبین میں آہستہ گیند بڑی کارآمد ہو سکتی ہے۔

 عمر گل
شعیب اور آصف کی غیر موجودگی میں عمر گل پر دباؤ بڑھ گیا ہے

پاکستان کے بلے بازوں پر ورلڈ کپ کے دوران بہت دباؤ ہو گا اور اس کے پاس ایک روزہ کرکٹ کے تین بہترین بلے باز انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان موجود ہیں۔

یہ تینوں بیٹسمین اس قابل ہیں کہ بغیر کوئی رسک لیے تیز رن بنا سکیں۔

ان کے برعکس عمران نذیر جاتے ہی شاٹس کھیلنے شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بھی ایک طرح ٹھیک ہی ہے کیونکہ ٹیم میں کوئی تو ہونا چاہیئے جو شاٹس کھیل سکے۔ اگر ان کی جارحانہ بیٹنگ جاری رہی تو بولرز کو پریشانی ہو سکتی ہے۔

پاکستان کو جو ایک اور مسئلہ درپیش ہے وہ وکٹ کیپر کامران اکمل کی فارم ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ اچھی وکٹ کیپنگ اور رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ لیکن عالمی کپ کے وارم اپ میچ میں ان کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی فارم واپس آ جائے گی اور یہ ان کے لیے ایک اچھا ٹورنامنٹ ثابت ہو گا۔

پاکستان کا پہلا میچ میزبان ٹیم کے ساتھ جمیکا میں ہو رہا جو کہ ایک دلچسپ آغاز ہو گا۔

ورلڈ کپ تیاریاں
ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی پریکٹس
انضمام الحقاختتام عمران جیسا !
انضمام اپنا آخری ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں
ورلڈ کپکیا جمیکا تیار ہے؟
آخرِ کار ہم نے مسائل پر قابو پا لیا:میئر کنگسٹن
نسیم اشرفکپ جیتنے کا انعام
ہر کھلاڑی کو پچاس لاکھ روپے انعام ملیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد