بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ پر فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کے عالمی کپ سے قبل منگل کو ہونے والے ’وارم اپ‘ میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف حیران کن طور پر دو وکٹوں سے فتح حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دو سو چوبیس رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں اورم نے اٹھاسی رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کا دوسرا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ بنگہ دیش کے دونوں اوپنرز جاوید عمر اور تمیم اقبال نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ پچاسی کے سکور پر گری۔ اس کے بعد محمد اشرفل نے انتیس رنز بنائے اور بنگلہ دیش کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف انتالیسویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران بنگلہ دیش کی طرف سے ان کے بولر مشرف مرتضٰی اور عبدالرزاق نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عبدالرزاق نے دو اووروں میں چھبیس رنز دیئے اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مشرف نے نو اعشاریہ دو اووروں میں چوالیس رنز دے کر چار ووکٹ حاصل کئیں۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو ایک سو چھ رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف دو سو نوے رنز بنائے جبکہ زمبابوے کی پوری ٹیم ایک سو چوراسی رنز بنا سکی۔ | اسی بارے میں اختتام عمران خان جیسا ہو: انضمام04 March, 2007 | کھیل باضابطہ درخواست میں تاخیر05 March, 2007 | کھیل سابق کرکٹرز کا میچ، بھارت کی فتح04 March, 2007 | کھیل سمیع اور یاسر کے لیے درخواست05 March, 2007 | کھیل ’اظہر کی شمولیت سے متفق نہ تھا‘06 March, 2007 | کھیل ’آسٹریلیوی ٹیم اب بھی مضبوط ہے‘06 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||