BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سابق کرکٹرز کا میچ، بھارت کی فتح

اجے جدیجہ
بھارتی کپتان اجے جدیجہ ٹرافی وصول کرتے ہوئے
کینیڈا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے منعقدہ پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے ایک دوستانہ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقدہ اس ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بتیس اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 109 بنائے جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف سترہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارتی کھلاڑی اتل وسان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں وسیم اکرم اور عاقب جاوید کو بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ کرنے پر ایک، ایک ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔وسیم اکرم نے پچاس گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے باون رن بنائے۔

میچ ہارنے کی ایک وجہ پاکستانی ٹیم کی زیادہ عمر تھی:عبدالقادر

ٹورانٹو ڈاؤن ٹاؤن میں واقع انڈور سٹیڈیم راجرز سینٹر میں موجود پچیس ہزار کے قریب تماشائیوں میں کینیڈا اور امریکہ میں مقیم پاکستانی اور بھارتی نژاد شائقین کے علاوہ دیگر ممالک کے تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شائقین کرکٹ نے ڈھول اور باجوں کا استعمال کر کے کھلاڑیوں کو داد دی۔

پاکستانی ٹیم میں عبدالقادر، نوید انجم ، شعیب محمد، حبیب الحق، فاروق کرمانی، اعجاز احمد، منظورالٰہی، وسیم اکرم، رضوان چیمہ، محسن کمال، عاقب جاوید اور توصیف احمد شامل تھے جبکہ بھارتی ٹیم اجے جدیجہ، اتل وسان، ہیمنگ بادانی، پروین امری، رابن سنگھ، وینکاٹش پرشاد، امیت بھنڈاری ہرویندر سنگھ، نایان مونگیا، سنیل جوشی اور نریندر ہروانی پر مشتمل تھی۔ پاکستانی ٹیم میں دو مقامی پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل تھے۔

راجرز سینٹر میں پچیس ہزار کے قریب تماشائی یہ میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے

میچ کے بعد پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ وہ اس میچ سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں اور اس میچ میں پاکستانی اور بھارتی شائقین کا نظم وضبط قابل دید تھا۔ انہوں نے کہا کہ میچ ہارنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پاکستانی ٹیم میں بھارتی ٹیم کی نسبت کھلاڑی زیادہ عمر کے تھے۔

فاتح کپتان اجے جدیجہ کا کہنا تھا کہ وہ اس میچ میں دونوں ملکوں کے تارکینِ وطن کی شرکت سے بہت خوش ہیں اور ٹورنٹو میں پاکستانی و بھارتی تماشائیوں کا اتنا بڑا ہجوم ان کی آپس میں محبت کی مثال ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد