وسیم ذیابیطس کے خلاف متحرک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ذیابیطس کے خلاف ایک فاؤنڈیشن قائم کی ہے جس کا مقصد ملک میں ذیابیطس کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے۔ وسیم اکرم نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں اس فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا آغاز وہ چھ اپریل کو دبئی میں پاکستانی اور بھارتی فلمی ستاروں کے چیریٹی میچ سے کرنے والے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ خود ذیابیطس میں مبتلا رہے ہیں لیکن ہمت سے اس بیماری کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسّی فیصد لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ شوگر کے مریض ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2025ء میں شوگر کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سےپاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر آجائے گا لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے۔ وسیم اکرم کے قائم کردہ فاؤنڈیشن کے سات بورڈ رکن میں سے ایک سابق کپتان عمران خان بھی ہیں۔ وسیم اکرم کو اس سے قبل حکومت پاکستان تپ دق کے خلاف مہم میں اپنا سفیر بھی مقرر کرچکی ہے۔ | اسی بارے میں برطانوی میڈیامعافی مانگے: وسیم 15 September, 2005 | کھیل وقار اور وسیم کے بعد کی تیز بولنگ28 October, 2005 | کھیل پاکستان کا مسئلہ فیلڈنگ اور فٹنس21 February, 2007 | کھیل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس: وسیم06 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||