پاکستان کا مسئلہ فیلڈنگ اور فٹنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم کےخیال میں اگر پاکستانی ٹیم نے فٹنس اور فیلڈنگ کے مسائل پر قابو پالیا تو وہ سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے۔ وسیم اکرم ان چند سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے جمعرات سے شروع ہونے والے کیمپ میں مدعو کیا ہے تاکہ کھلاڑی ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھاسکیں۔ سابق کپتان جاوید میانداد کیمپ میں جانے کے لیے تیار نہیں کیونکہ ان کے خیال میں وقت نکل چکا ہے ۔ لیکن وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں ہوئے تو کیمپ میں جاکر ورلڈ کپ سکواڈ کی ضرور حوصلہ افزائی کریں گے۔ پانچ عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اسوقت ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے اور ورلڈ کپ سے قبل اس کی بعض خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور بحیثیت پاکستانی وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وسیم اکرم کےخیال میں جنوبی افریقہ کے دورے کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ویسٹ انڈیز کی وکٹیں اور موسم پاکستانی ٹیم کے لیے موافق رہے ہیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے لیکن اس کا انحصار بولنگ اور فیلڈنگ پر ہے۔ اسوقت پاکستان کے تین اہم بولرز فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ظاہر ہے کہ وہ اتنی جلدی فٹ نہیں ہوسکیں گے لیکن ان کی موجودگی ضروری ہوگی۔ اگر وہ نہ ہوئے تو پھر پاکستانی ٹیم کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ شعیب اختر اور محمد آصف پر ڈوپنگ کی لٹکتی تلوار کے بارے میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ بہرحال اپنی جگہ موجود ہے جس کا پتہ اسوقت چلے گا جب ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج سامنے آئیں گے لیکن اصل مسئلہ فیلڈنگ اور بولرز کی فٹنس کا ہے۔ وسیم اکرم کی جنہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا،خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے۔ | اسی بارے میں وسیم کی سیلیکشن کمیٹی پر تنقید12 January, 2007 | کھیل ’شعیب کے بغیر مشکلات ہونگی‘07 May, 2005 | کھیل 2011 ورلڈ کپ، فائنل ممبئي میں 12 December, 2006 | کھیل شعیب، عمر ورلڈ کپ سکواڈ میں13 February, 2007 | کھیل شعیب اختر کا کیا بنے گا؟01 February, 2007 | کھیل ٹیم اعلان: پی سی بی کی اپیل رد10 February, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کے لیے ڈوپ ٹیسٹ17 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||