BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیم اعلان: پی سی بی کی اپیل رد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے پیش نظر اسے ورلڈ کپ کی ٹیم کا اعلان کرنے کے لئے کچھ دنوں کی مہلت دی جائے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 13 فروری مقرر کررکھی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد 11 فروری کو متوقع ہے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے متعدد کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ اسی بنا پر اس نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ اسے ٹیم کا اعلان کرنے کے لئے کچھ دنوں کی مہلت دی جائے لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ درخواست رد کردی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے بی بی سی کو بتایا کہ آئی سی سی نے ٹیم کا اعلان کرنے کے لئے مہلت دینے سے متعلق پی سی بی کی پہلی درخواست پر معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ اس نے کسی کھلاڑی کے ان فٹ ہونے کی صورت میں اسے تبدیل کرنے کی گنجائش پہلے ہی رکھی ہوئی ہے، لہذا اسے کسی ان فٹ کھلاڑی کو تبدیل کرنا پڑے تو وہ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرسکتا ہے۔

سلیم الطاف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین ڈیو رچرڈسن سے رابطہ کررہا ہے جو اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہیں، ان سے ٹیم کے اعلان میں مہلت دیے جانے کی ازسرنو درخواست کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد ٹیم کے پندرہ اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ بھی کرانے والا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پہلے ہی یہ اجازت حاصل کرلی ہے کہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی صورت میں کھلاڑی کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

بالنگ ایکشن
شبیر کا بالنگ ایکشن بہتر: سرفراز
شعیب اخترشعیب مشکوک
اختر کی کراچی ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک
فٹ نس کیمپ
پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکیس کھلاڑی
شیعب اخترشیعب کی واپسی
شیعب تیسرے ٹیسٹ میں حصہ لینےکیلیے تیار
شبیر احمدشبیر کلیئرہوگئے
شبیراحمدکو انٹرنیشل کرکٹ کھیلنے کی اجازت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد