آئی سی سی نے شبیرکو کلیئر کردیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے فاسٹ بالر شبیراحمد کو کلیئر کردیا ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو انیس دسمبر کو ختم ہوچکی ہے۔ آسٹریلوی بائیومکینک ماہر پروفیسر بروس ایلیٹ کی رپورٹ کی روشنی میں آئی سی سی نے شبیراحمد کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف کے مطابق آئی سی سی نے تحریری طور پر شبیراحمد کو کلیئر کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا ہے۔ تیس سالہ شبیراحمد ایک سال کے عرصے میں دو مرتبہ مشکوک بالنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے۔ شبیر احمد دوہزارپانچ میں پہلی بار مئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ میں وہ رپورٹ ہوئے تھے اور پھر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں امپائرز نے انکے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔اس کے نتیجے میں انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی سی سی کے مشکوک بالنگ ایکشن سے متعلق قوانین کے تحت شبیر احمد ایک سالہ پابندی کی زد میں آنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹ بورڈ نے انہیں پروفیسر بروس ایلیٹ کے پاس آسٹریلیا بھیجا تھا۔ مسٹر ایلیٹ نےطویل قامت تیز گیند باز کے بالنگ ایکشن کے بارے میں حوصلہ افزا رپورٹ دی ہے۔ شبیراحمد نے آسٹریلیا سے وطن واپسی پر فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا ہے اور انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے چھبیس دسمبر سے لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ شبیراحمد نے دس ٹیسٹ میچوں میں اکیاون وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ بتیس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد تینتیس ہے۔ | اسی بارے میں شبیر احمد: شمولیت مشکوک 18 November, 2005 | کھیل شبیر احمد پر ایک سال کی پابندی19 December, 2005 | کھیل آئی سی سی شبیر پر پابندی ختم کرے‘23 December, 2005 | کھیل شبیر، بالنگ ایکشن بہتر: سرفراز13 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||