شبیر احمد: شمولیت مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بولنگ ایکشن پر ایک بار پھر اعتراض سامنے آنے کے بعد فاسٹ بولر شبیراحمد کی فیصل آباد ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہورہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شبیراحمد کو چانس دینا مشکل نظر آتا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دونوں بولرز کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہونا ٹیم کے لئے نقصان دہ ہے اور اس سے ان کی حکمت عملی بھی متاثر ہوئی ہے کیونکہ شبیراحمد کافی عرصے سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انضمام الحق کے مطابق شعیب ملک پانچویں بولر کا کردار بخوبی نبھارہے ہیں ان کی تین چار گیندوں پر اعتراض ہوا ہے لیکن شبیراحمد کامعاملہ زیادہ سنگین نوعیت کا ہے۔ شبیراحمد کے فیصل آباد ٹیسٹ نہ کھیلنے کی صورت میں باہر سے کسی متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ اگر شبیراحمد نہ کھیلے تو رانا نویدالحسن کو موقع فراہم کیا جائے گا۔ پاکستانی کپتان نے بیٹنگ لائن میں ایک تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کو صرف تھرو کرنے کا مسئلہ ہے وہ بیٹنگ کےلئے فٹ ہیں۔ عام خیال یہی ہے کہ پانچویں بولر کی کمی پورا کرنے کے لئے شاہد آفریدی کو حسن رضا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ | اسی بارے میں باؤلرز کے خم پر نظر30 July, 2004 | کھیل شعیب کا ایکشن درست نہیں ہوا16 March, 2005 | کھیل بالنگ ایکشن کے قوانین تبدیل05 February, 2005 | کھیل شبیر کے ایکشن پراعتراض ختم15 October, 2005 | کھیل میرا ڈر جاتا رہا: شبیر احمد15 November, 2005 | کھیل شبیرکو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ20 September, 2005 | کھیل ’شبیر کا کیرئر، دورہ انگلینڈ سےاہم ہے‘30 August, 2005 | کھیل شبیر: ذمہ داری وولمر کودیدی گئی05 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||