شیعب کی فٹنس مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے میں تکلیف ہے اور ان کی کراچی ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شعیب اختر کے گھنٹے میں تکلیف ہے اور یہ تکلیف اگر اگلے دو دنوں میں ختم نہ ہوئی تو کراچی ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستانی کپتان انضمام الحق نے شعیب اختر کے گھٹنے میں تکلیف کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کراچی ٹیسٹ کے لیے فٹ ہو پائیں گے یا نہیں۔ انضمام الحق نے کہا شعیب اختر ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ان کی شمولیت کا انحصار ان کی فٹس پر ہے۔ تیس سالہ شیعب اختر پاک بھارت سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان انگلینڈ سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں شیعب اختر سترہ وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے سب کامیاب بولر تھے۔ |
اسی بارے میں پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی04 December, 2005 | کھیل ’اصل فرق شعیب اختر ثابت ہوئے‘03 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||