BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 February, 2007, 14:37 GMT 19:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورلڈ کپ کے لیے ڈوپ ٹیسٹ

پی سی بی لوگو
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھی کرائے تھے
پاکستان کرکٹ بورڈ ڈوپ ٹیسٹ کے لیے ورلڈ کپ سکواڈ کے کھلاڑیوں کے پیشاب کے نمونے حاصل کر رہا ہے جو ملائیشین لیبارٹری میں بھیجے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے بیس کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تا کہ عالمی مقابلے میں انہی کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے جو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے ممکنہ خطرے سے دوچار نہ ہوں۔

اس طرح کے ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھی کرائے تھے اور اس کے نتیجے میں اسے شعیب اختر اور محمد آصف کو ٹیم سے دستبردار کرانا پڑا تھا کیونکہ ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت پائے گئے تھے۔

دانش کنیریا، محمد سمیع یونس خان اور محمد یوسف کے پیشاب کے نمونے ہفتے کو کراچی میں حاصل کیے گئے۔ جمعہ کو لاہور میں بارہ کرکٹرز اس عمل سے گزرے تھے۔ کپتان انضمام الحق اتوار کو اس عمل کے لیے پیش ہوں گے۔

شاہد آفریدی چیرٹی میچ اور محمد آصف کہنی کے علاج کے لیے ملک سے باہر ہیں اس لیے ان کے پیشاب کے نمونے ان کی وطن واپسی پر حاصل کیے جائیں گے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے کی تکلیف کے بارے میں اپنے معالج سے مشورے کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچے ہیں ان کے پیشاب کے نمونے بھی ابھی لیے جانے ہیں، لیکن وہ کب اس کے لیے خود کو پیش کریں گے یہ سوال بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ علاج کے لیے دوبارہ انگلینڈ جا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق تمام نمونے جلد ہی ملائیشیا میں واقع واڈا کی سند یافتہ لیبارٹری میں بھیجے جائیں گے۔

اسی بارے میں
شعیب اختر، محمد آصف بری
05 December, 2006 | کھیل
شعیب اور آصف شامل نہیں
05 December, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد