مہراللہ، فیصل ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کولمبو میں منعقدہ حالیہ دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ پائے جانے والے دو پاکستانی باکسرز کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ مہراللہ لاسی اور فیصل کریم ہیں۔ اس سے قبل تین بین الاقوامی خبررساں ایجنسیوں نے اپنی رپورٹوں میں در محمد اور نعمان کریم کے نام لیے تھے لیکن بی بی سی کو سری لنکن اولمپک کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ باکسرز مہراللہ اور فیصل کریم ہیں۔ مہراللہ اور فیصل کریم نے کولمبو کے ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغے حاصل کیے تھے۔ مہراللہ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ ہیں جبکہ فیصل کریم، نعمان کریم کے بھائی ہیں۔ نعمان کریم پر بھی دوسال قبل اسلام آباد میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں ایک سالہ پابندی لگ چکی ہے اور ان سے جیتا ہوا گولڈ میڈل واپس لے لیا گیا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مہراللہ اور فیصل کریم نے کارکردگی بڑھانے کے لئے ممنوعہ قوت بخش ادویات اینابولک اسٹیرائیڈ کا استعمال نہیں کیا بلکہ یہ معاملہ مبینہ طور پر چرس پینے کا ہے جس کی سزا زیادہ سخت نہیں۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کہہ رہی ہے کہ اس تمام معاملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ اس سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نمٹ رہی ہے اور فیڈریشن کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آ گاہ نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ اس نے یہ ضرور کہا ہے کہ اگر کوئی بھی باکسر ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن دونوں باکسرز کو مروجہ طریقہ کار کے تحت کولمبو بھیجنے والی ہے جہاں وہ ہونے والی سماعت میں اپنی صفائی پیش کرینگے۔ ڈوپنگ کے قوانین کے تحت پہلے مرحلے میں کھلاڑی کے پیشاپ کا پہلا نمونہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور اس کے مثبت آنے کے بعد اگر وہ کھلاڑی اسے چیلنج کرتا ہے تو اس کا بی نمونہ جو پہلے سے محفوظ کیا گیا ہوتا ہے ٹیسٹ ہوتا ہے اور اگر اس کا نتیجہ بھی مثبت آئے تو اس کھلاڑی کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے دو باکسرز کے علاوہ سری لنکا کی ایک خاتون اور نیپال کا ایک مرد ایتھلیٹ بھی ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں پاکسان نے دو طلائی تمغے جیت لیے26 June, 2005 | کھیل انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ شروع08 July, 2006 | کھیل باکسنگ، پاکستان کے دو طلائی تمغے15 July, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے باکسرز23 July, 2006 | کھیل مالی مشکلات: باکسر ناک آؤٹ26 September, 2005 | کھیل ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح04 September, 2005 | کھیل پاکستانی باکسرز اوراولمپک کھیل10 May, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||