BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 July, 2006, 10:56 GMT 15:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باکسنگ، پاکستان کے دو طلائی تمغے

پاکستانی باکسر
پاکستانی باکسرز اب زیادہ اعتماد کے ساتھ سیف گیمز میں حصہ لے سکیں گے
پاکستان کے مہراللہ اور اصغر علی شاہ نے کراچی میں ہونے والے چوتھے گرین ہل انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں طلائی تمغے حاصل کرلیئے۔ ان کے علاوہ عابد علی اور فیصل کریم نے نقرئی تمغے جیتے۔ مظفراقبال، اللہ بخش اور نور بادشاہ کے حصے میں کانسی کے تمغے آئے۔

پاکستان نے مجموعی پوائنٹس کے وضع کردہ فارمولے تحت اکیس ممالک کے اس ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ازبکستان کے باکسرز دوسرے نمبر پر رہے۔ کوریا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

کوریا کے لی اوک سونگ جنہوں نے اکیاون کلوگرام کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا ٹورنامنٹ کے بہترین باکسر قرار پائے۔

پاکستان کے مہراللہ کے لیئے طلائی تمغے کا حصول آسان نہ تھا وہ فائنل میں کورین باکسر لی ڈو جائے کو صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے ہرانے میں کامیاب ہوسکے البتہ اصغرعلی شاہ نے بارہ پوائنٹس کے واضح فرق سے شام کے یاسر شیخاں کو شکست دی۔

عابدعلی اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ وہ انٹرنیشنل باکسنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے کے خواہشمند تھے انہوں نے فلپائن کے جوآن ٹیپون کے خلاف عمدہ

کارکردگی بھی دکھائی لیکن جب نتیجہ آیا تو وہ آٹھ پوائنٹس سے ہارگئے۔
فیصل کریم بھی آٹھ پوائنٹس کے فرق سے کوریا کے شن یونگ ہون کو زیر نہ کرسکے۔

پاکستانی باکسرز کا خیال ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے انہیں سیف گیمز اور ایشین گیمز کی تیاری میں بہت مدد ملے گی۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان باکسرز کی ٹریننگ کے لئے تین کیوبن کوچز کی خدمات حاصل کررکھی ہیں جن میں جولین گونزالیز بھی شامل ہیں۔

جولین گونزالیز کی تربیت کے نتیجے میں پاکستان کے حسین شاہ نے1988 کے سول اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتاتھا۔

جولین کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اس وقت پاکستان کے پاس زیادہ باصلاحیت باکسرز موجود ہیں جن سے انہیں اچھے نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف گیمز سے قبل اس طرح کے ٹورنامنٹ کی پاکستانی باکسرز کو بہت ضرورت تھی کیونکہ ٹریننگ کی اپنی اہمیت لیکن میچ پریکٹس بہت ضروری ہوتی ہے۔ ان کے خیال میں پاکستانی باکسرز اب زیادہ اعتماد کے ساتھ سیف گیمز میں حصہ لے سکیں گے۔

سیف گیمز آئندہ ماہ کولمبو میں ہونے والے ہیں۔ دوسال قبل اسلام آباد میں ہونے والے سیف گیمز میں پاکستان نے دس کیٹیگریز میں حصہ لیا تھا اوران تمام میں طلائی تمغے جیتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد