BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 September, 2005, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح

باکسنگ چیمپئن شپ
چیمپئن شپ میں پاکستان کے سات باکسرز شریک تھے
پاکستان نے تین طلائی اور ایک نقرئی تمغہ حاصل کر کے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

یہ مقابلے ویت نام کے شہر ہوچی منہ سٹی میں منعقد ہوئے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مہراللہ، اصغرعلی شاہ اور شوکت علی چٹھہ گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ نعمان کریم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس طرح تین گولڈ میڈلز اور ایک چاندی کے تمغے کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان نے تیئسویں ایشین باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کے سات باکسرز شریک تھے جن میں سے چار نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ شوکت علی نے ہیوی ویٹ کیٹگری کے فائنل میں ازبکستان کے مہدی گوربانی کو شکست دی۔ اصغر علی شاہ نے لائٹ ویلٹر ویٹ میں قازقستان کےنورگوزی زینز کو ہرادیا اور مہراللہ نے فیدر ویٹ کے فائنل میں کورین باکسر کم سونگ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

نعمان کریم جنہوں نےگزشتہ سال منیلا میں ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا اس مرتبہ فائنل میں کورین باکسر لی او کے سونگ سے ہار گئے۔

پاکستانی باکسرز اس فتح کے بعد اب نومبر میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد