پاکستان: ایشیائی باکسنگ مقابلے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اس سال جولائی میں ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہردوسال بعد ہونے والی اس چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے یہ چیمپئن شپ کراچی کے’ کے پی ٹی‘ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی مقابلے ہوچکے ہیں جن میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ بھی شامل ہے۔ ایشین جونیئر چیمپئن شپ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا توقع ہے اس چیمپئن شپ میں بیس سے زیادہ ممالک حصہ لیں گے۔ پاکستانی باکسرز نئے سال کا آغاز آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہونے والے والی ایم سی اے کپ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے کریں گے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی باکسرز کیڈٹ اور جونیئر کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے وسائل کی کمی کے سبب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سے اپنے باکسرز کو بھارت بھیجنے کے لیے کہا ہے جس کے پاس جونیئر ٹیم موجود ہے۔ پاکستانی سینئر باکسرز کی پہلی آزمائش مارچ میں آذربائجان میں ہونے والے پروفیسرانورچوہدری کپ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں ہوگی جس کے بعد وہ بنکاک میں ہونے والے کنگز کپ میں شرکت کریں گے۔ اس سال اگست میں سری لنکا میں ہونے والے سیف گیمز کی تیاری کے لیے پاکستانی باکسرز کا کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں چوبیس باکسرز شریک ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||