BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 May, 2004, 23:55 GMT 04:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپک باکسنگ ٹورنامنٹ شروع

News image
اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں 29 ممالک حصہ لے رہے ہیں ۔

سعودی عرب ، شمالی کوریا اور لبنان نے آخری وقت میں اپنے باکسرز ٹورنامنٹ میں نہیں بھیجے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی رنگارنگ تقریب میں کے پی ٹی کے چیئرمین وائس ایڈمرل احمد حیات نے کیا۔

اس موقع پر پاکستانی باکسر احمد علی نے شریک باکسرز کی طرف سے اور ریفری غلام حسین پٹنی نے ریفریز اور ججوں کی طرف سے حلف اٹھایا۔

شریک باکسرز نے بینڈ کی خوبصورت دھن میں مارچ پاسٹ کیا ۔

پہلے دن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز عراقی اور ایرانی باکسرز کے درمیان ہونے والا مقابلہ تھا جس میں ایرانی باکسر نے کامیابی حاصل کی ۔عراق نے پانچ باکسرز امریکی کوچ مورس واٹکنز کے ساتھ کراچی بھیجے ہیں ۔ مورس واٹکنز کا کہنا ہے کہ عراق میں ہونے والی خوں ریزی بم دھماکوں اور گولیوں کی بوچھاڑ میں ان کے باکسرز کو صرف دو دن ٹریننگ کا موقع ملا ہے۔

اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت ہی عراقی باکسرز کے لئے بڑی بات ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک بھارتی اسکواڈ کے منیجر بینرجی اپنے کڑھائی والے کرتے کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت باکسنگ سیریز کی تجویز کے ساتھ یہاں آئے ہیں جس طرح دوسرے کھیلوں میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

بھارت کے دو باکسرز اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان کے تین باکسرز اصغرعلی شاہ نعمان کریم اور مہراللہ نے ایتھنز تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔

اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی ایک اور خاص بات ماضی کے نامور باکسر حسین شاہ کی موجودگی ہے جو جاپان سے خاص طور پر یہ مقابلے دیکھنے کراچی پہنچے ہیں۔

حسین شاہ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے واحد پاکستانی باکسر ہیں انہوں نے 1988 کے سول اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں جاپان چلے گئے تھے اور اب وہاں کوچنگ کررہے ہیں ۔

پاکستان باکسنگ کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں ممالک شریک ہیں جسے کامیابی سے منعقد کرنے کا سہرا انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر انور چوہدری کے سر جاتا ہے ۔

یہ ٹورنامنٹ ایتھنز اولمپکس کے لئے ایشیا کا تیسرا اور آخری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہے اس سے قبل دو ٹورنامنٹس فلپائن اور چین میں ہوئے تھے جن کے ذریعے 44 باکسرز اولمپکس میں جگہ بناچکے ہیں۔ کراچی کے ٹورنامنٹ سے 18 باکسرز اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرینگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد